?️
سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس ممکنہ معاہدے کی سہولت کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،انہوں نے کہا کہ روس ایران اور امریکہ کے مابین قابل قبول اور متوازن معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ لاوروف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ ہم ہر اس کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ایران اور امریکہ کے درمیان متقابل اور قابل قبول معاہدے کی جانب پیشرفت میں مددگار ہو۔
انہوں نے کہا کہ روس اس عمل میں سہولت فراہم کرنے اور ایسے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے جس میں ایران کے جائز مفادات کا خیال رکھا جائے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو مذاکراتی عمل کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور وہ تمام فریقین کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ کسی ٹھوس اور پائیدار معاہدے تک رسائی ممکن ہو۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پہلا غیر مستقیم مذاکراتی دور گزشتہ ہفتے عمان میں منعقد ہوا، جس میں ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی نے کی۔
یہ مذاکرات اس وقت زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں جب 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر ایران جوہری معاہدے (JCPOA) سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
دوسرا مذاکراتی دور اب 30 واضح رہے کہ روم، اٹلی میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کی تصدیق عمان کی وزارت خارجہ نے کی ہے جبکہ پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگلا دور بھی عمان میں ہی ہوگا، تاہم بعد میں مقام میں تبدیلی کی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا
فٹبال میں گول پوسٹ کا اچانک بدل جانا ایک پیشہ ورانہ غلطی اور غیرمنصفانہ حرکت ہے۔
اسی طرح، سفارت کاری میں بھی اس قسم کی تبدیلی، جو بعض شدت پسند عناصر کی جانب سے کی جاتی ہے، مذاکرات کے آغاز کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ عدم سنجیدگی اور حسن نیت کی کمی کی علامت ہو سکتا ہے، فی الحال ہم ایک آزمائشی مرحلے میں ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال
?️ 21 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک
اگست
یوم القدس منانا اتنا ضروری کیوں ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں
?️ 7 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم نے اپنی ناجائز تشکیل
مئی
ترکی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اردغان کے اپوزیشن اتحاد کا وسیع محاذ مشترکہ امیدوار کی نامزدگی
دسمبر
یوم تقدیس قرآن: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے
جولائی
واٹس ایپ کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ
?️ 14 ستمبر 2021سلیکان ویلی(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن
ستمبر
ایران کے حملے؛ 12 دنوں میں صیہونی ریاست میں 20 ہزار بار سائرن
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کے دوران اسرائیل
جون
جماعتِ اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا، ٹی ایل پی نے اجازت نہیں لی۔ طلال چوہدری
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر