روس کا ایران، امریکہ ایٹمی مذاکرات کے ممکنہ معاہدے میں تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار

روس کا ایران، امریکہ ایٹمی مذاکرات کے ممکنہ معاہدے میں سہولت کاری پر آمادگی کا اظہار

🗓️

سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس ممکنہ معاہدے کی سہولت کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،انہوں نے کہا کہ روس ایران اور امریکہ کے مابین قابل قبول اور متوازن معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ لاوروف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ ہم ہر اس کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ایران اور امریکہ کے درمیان متقابل اور قابل قبول معاہدے کی جانب پیشرفت میں مددگار ہو۔
انہوں نے کہا کہ روس اس عمل میں سہولت فراہم کرنے اور ایسے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے جس میں ایران کے جائز مفادات کا خیال رکھا جائے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو مذاکراتی عمل کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور وہ تمام فریقین کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ کسی ٹھوس اور پائیدار معاہدے تک رسائی ممکن ہو۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پہلا غیر مستقیم مذاکراتی دور گزشتہ ہفتے عمان میں منعقد ہوا، جس میں ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی نے کی۔
یہ مذاکرات اس وقت زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں جب 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر ایران جوہری معاہدے (JCPOA) سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
دوسرا مذاکراتی دور اب 30 واضح رہے کہ  روم، اٹلی میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کی تصدیق عمان کی وزارت خارجہ نے کی ہے جبکہ پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگلا دور بھی عمان میں ہی ہوگا، تاہم بعد میں مقام میں تبدیلی کی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا
فٹبال میں گول پوسٹ کا اچانک بدل جانا ایک پیشہ ورانہ غلطی اور غیرمنصفانہ حرکت ہے۔
 اسی طرح، سفارت کاری میں بھی اس قسم کی تبدیلی، جو بعض شدت پسند عناصر کی جانب سے کی جاتی ہے، مذاکرات کے آغاز کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ عدم سنجیدگی اور حسن نیت کی کمی کی علامت ہو سکتا ہے، فی الحال ہم ایک آزمائشی مرحلے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اسیران خلیل

وزیراعظم شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق بیان

🗓️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کا دھڑن

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

🗓️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے

کیا امریکہ نے حیقیقت میں اسرائیل کی امداد بند کر دی ہے؟

🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے صہیونی بستیوں

صیہونی حکومت کو در پیش 5 خطرے

🗓️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی جاسوسی اداروں کی رپورٹس میں 5 بڑے خطروں کا

ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، الیکشن کمیشن

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم  عمران خان اور وزرا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، کسی کے دباؤ میں آئے ہیں نہ آئندہ آئیں گے۔

اگلے 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، عمر سیف

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف

پاکستان نے عدلیہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا

🗓️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی عدلیہ کے حوالے سے  امریکی دفتر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے