?️
ماسکو (سچ خبریں) روس نے روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات اپنی فوج کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فوجی دستوں کو یکم مئی تک اپنے اپنے اڈوں میں واپس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہے۔
مشرقی یورپ میں یوکرائن کئی برسوں سے مسلسل ایک مسلح تنازعے کا مرکز بنا ہوا ہے، 2014ء میں روس نے کریمیا کے یوکرائنی خطے کو زبردستی اپنے ریاستی علاقے میں شامل کر لیا تھا اور اس کے بعد مشرقی یوکرائن میں ملکی فوج اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے مابین باقاعدہ جنگ شروع ہو گئی تھی، اس تنازعے میں روس کے کردار کی وجہ سے یورپی یونین نے کئی سال پہلے ماسکو کے خلاف پابندیاں بھی لگا دی تھیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحد کے نزدیک بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقیں ختم کردی ہیں اور ہمسایہ ملک یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوگو نے یوکرائن کی سرحد پر تعیانت متعدد یونٹوں کو اپنے اڈوں پر واپس جانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ یوروپی یونین کے مطابق روس نے ایک لاکھ سے زائد فوجیں ہمسایہ ملک کی سرحد سے متصل کریمیا شہر میں تعینات کردیے ہیں ، تاہم روس نے 2014 میں یوکرائن کے علاقے کریمیا کو اپنے ساتھ ملایا تھا۔
روسی وزیر دفاع شوگو کا کہنا تھا کہ مشقوں پر تعینات مختلف یونٹس اپنے اڈوں میں واپس جائیں گے کیونکہ روس نے فوجی مشقوں کے مقاصد حاصل کرلیے ہیں اور روسی افواج نے ملک کے لیے قابل اعتماد دفاع فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے دیکھا دیاہے۔
روس کی وزارت دفاع کے مطابق ان فوجی مشقوں میں 60 جہاز، دس ہزار فوجی دستے، تقریبا 200 ہوائی جہاز اور 12سو فوجی گاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور فوجی مشقوں کا ہدف پورا ہوگیا ہے۔


مشہور خبریں۔
منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی، مونس الہیٰ 23 اکتوبر کو طلب
?️ 13 اکتوبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں
اکتوبر
"آرام”؛ بریکسٹ سے پیچھے ہٹنے کے لیے لندن کا کوڈ نام؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیر اعظم "ڈیوڈ لیمی” کے
دسمبر
کیا فلسطینی مجاہدین کسی بھی بیرونی طاقت کو غزہ میں داخل ہونے دیں گے؟
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی گروہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ فلسطینی
اپریل
اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ
ستمبر
انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے
مئی
غزہ کے دفاع میں ڈنمارک کے عوام کا زبردست مظاہرہ
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں افراد اس ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں
مارچ
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فوج کو غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف جسٹس
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے
اگست
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی تخریب کاری
مئی