یمن کے تعز صوبے میں التربہ شہر سے سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی پسپائی

سعودی حمایت یافتہ

?️

سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق تعز کے التربہ شہر سے سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے 20 سے زائد فوجی گاڑیوں اور اسلحے سے لدے 5 ٹرکوں کے ساتھ پسپائی اختیار کی ہے۔

ایک یمنی ذریعے نے صوبہ تعز کے التربہ شہر سے سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے فرار اور پسپائی کی اطلاع دی ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے المسیرہ کو بتایا کہ سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی ملکیت 20 سے زائد فوجی گاڑیاں اور اسلحہ و گولہ بارود سے لدے 5 ٹرک التربہ شہر سے الشرجب اور طور الباحہ کی محاذی لائنوں کی جانب پسپا ہوگئے ہیں۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی صفوں میں غیر معمولی انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کے بعد وہ التربہ سے الساحی، حزاز اور زریقہ کی جانب جانے والی سڑکوں کی طرف فرار ہوگئے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق، یمن کی انصار اللہ تحریک کے جنگجو مرکزی بازار میں داخل ہوگئے ہیں اور التربہ کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔

اسی دوران یمنی ذرائع نے بتایا کہ سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد یمنی مسلح افواج نے جنوبی تعز میں سلطان البرکانی کے گھر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب، ایک فوجی ذریعے نے خبر رساں ادارے سبا کو بتایا کہ سعودی کمانڈروں اور سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے بعض کمانڈروں نے بھی تعز سے فرار اختیار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے

صیہونیوں کی مخالفت کے جرم میں انڈونیشیا ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی میزبانی سے انکار کی وجہ سے انڈونیشیا انڈر 20

حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کون ہیں؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی

منظم شیطانی مافیا(11) سعودی عرب کا سیاہ براعظم کی غربت سے غلط فائدہ

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:افریقی براعظم میں مداخلت کے لیے سعودی عرب کا سب سے

وزیراعظم کا ایران کے رہبر معظم مجتبی خامنہ ای کے نام خط، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

?️ 10 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے

یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپیں

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے

صیہونی جنگجوؤں کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے آج بروز جمعہ نابلس کے

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے