?️
سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے کسی بھی ملک پر قطر کی سرزمین سے حملہ نہیں ہوگا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے واضح کیا کہ ہم کبھی بھی العدید اڈے (جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں) سے خطے کے کسی بھی ملک یا باہر کے ممالک پر حملے کو قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: امیر قطر نے اقوام متحدہ میں کیسے فلسطین کی حمایت کی؟
قطر کے وزیر خارجہ نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کے حوالے سے کہا کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے اور ہم نے اس حوالے سے لبنانی سیاستدانوں کے ساتھ وسیع رابطے قائم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں انتخابات ایک داخلی مسئلہ ہے۔
محمد بن عبدالرحمن نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ قطر کا اصرار ہے کہ غزہ میں لڑائی بند ہو اور خونریزی روکی جائے، تاہم اس سلسلے میں اسرائیل کی یکطرفہ رکاوٹیں سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی؛قطری عہدیدار کا اظہار خیال
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات ابھی تک نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کی رکاوٹوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی رہنما کی اہلیہ صیہونیوں کی حراست میں
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے
ستمبر
حماس کا ثالثوں سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم
مارچ
مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوج کا تربیتی اڈہ کھل گیا
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں جنوبی لبنان کی طرز
ستمبر
ریاض نیتن یاہو کی علاقائی عدم مستحکم پالیسیوں پر خشمگین
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب نے اسرائیلی ریاست کی خطے میں عدم استحکام پیدا
نومبر
حماس کو دہشت گرد قرار دینے والی برطانوی وزیر داخلہ کون ہیں؟/ صہیونیوں سے دوستی اور مہاجرین کے ساتھ سختی
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ پریٹی پٹیل اس سے پہلے بھی بہت سے
نومبر
افغانستان کے بارے میں روس نے اقوام متحدہ سے کیا مطالبہ کیا
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں
جون
یمن کب تک غزہ کی حمایت جاری رکھے گا؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے غزہ کی
مارچ
کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں توہم انہیں معاف کر دیں گے
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ ہم
اکتوبر