الازہر یونیورسٹی کی ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت

الازہر یونیورسٹی کی فلسطین

?️

سچ خبریں: الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی تعریف کی۔

الازہر یونیورسٹی نے اپنے بیان میں لکھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا ایک بہادرانہ اقدام ہے جو فلسطینیوں کے اس سرزمین کے اصل مالک ہونے اور اس میں امن و سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے جائز حق کو تسلیم کرنا ہے کہ وہ دیگر قوموں کی طرح اپنی سرزمین پر آزادی اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزاریں۔

الازہر نے مزید کہا کہ ہم ان ممالک کی عوام سے اپیل کرتے ہیں جو غاصب قابض حکومت کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ قابضین کی وحشیانہ قتل کی مشین کو روکا جا سکے یہ مشین جس نے اب تک لاکھوں بے گناہ انسانوں کی زندگیاں ختم کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ تین ایسے ممالک ہیں جنہوں نے باضابطہ طور پر آزاد فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، صہیونی حکومت نے گزشتہ بدھ کو ان تین ممالک کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان میں موجود صیہونی سفیروں کو ہدایت دی کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں واپس آ جائیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کی بین الاقوامی سطح پر گونج

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے فلسطینی حامی امریکی طلباء کے

صحافی کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز کرسکتے ہیں، پی ایف یو جے

?️ 11 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)

یوکرائن بحران اور آزاد دنیا کا دوغلہ پن

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن میں پیش آنے والے واقعات نے آزادی اور انسانی حقوق

ہم یمن کے ارد گرد پانی کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتے ہیں: مہدی المشاط

?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط

فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991

شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور

پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے