محمود عباس کے لیے جیل کی کوٹھڑی تیار ہے؛ صیہونی وزیر کا بیان

محمود عباس کے لیے جیل کی کوٹھڑی تیار ہے؛ صیہونی وزیر کا بیان

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی گرفتاری اور اعلیٰ فلسطینی حکام کے قتل کا حکم دیا جائے، اگر اقوام متحدہ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیرِ داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے کھلے عام مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا جائے، حالانکہ یہی اتھارٹی برسوں سے تل ابیب کے ساتھ سیکورٹی تعاون میں مصروف رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمود عباس کے معاون کے انتخاب پر نیتن یاہو کی مبارکباد

رپورٹ کے مطابق، بن گویر نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اعلان کرنا چاہیے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کسی قسم کی سیاسی یا قانونی مصونیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی عالمی سطح پر فلسطینی ریاست کی تسلیم دہی کے لیے کوشش کرے یا اقوام متحدہ اس اقدام کو منظور کرے تو نیتن یاہو کو چاہیے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کے قتل کا حکم دیں۔

بن گویر نے مزید کہا کہ محمود عباس کو گرفتار بھی کیا جانا چاہیے، ان کے بقول کہ ہم نے اسے رکھنے کے لیے جیل کتسیعوت میں ایک قیدخانہ پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:محمود عباس کے بیانات پر عطوان کا ردعمل: عوام اور مزاحمت فلسطینی ریاست کی تعمیر کریں گے

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب فلسطینی اتھارٹی برسوں سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے ایک انتظامی و سکیورٹی شراکت دار کے طور پر دیکھی جاتی ہے، اور تل ابیب کے ساتھ اس کے سکیورٹی اور انٹیلیجنس رابطے برقرار ہیں۔

مشہور خبریں۔

نتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کے اصل اہداف کیا ہیں؟

?️ 17 دسمبر 2025 نتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کے اصل اہداف کیا ہیں؟ اسرائیلی

امارات میں صہیونی فوج کے مذاق پر سائبر اسپیس صارفین کی تنقید

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: سائبر سپیس کے کارکنوں نے متحدہ عرب امارات میں صہیونی فوجی

کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ہو گئی، اب روہڑی کی باری ہے۔ حنیف عباسی

?️ 15 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ

ترکی میں براہ راست نشریات کے دوران صہیونی صحافی گرفتار

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک صیہونی صحافی کو لائیو

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ تل ابیب کیسا رہا؟

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر

فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن

ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد تہران روانہ، اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل نے الوداع کیا

?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت

سابق صیہونی فوجی پراسیکیوٹر ہنگامی طور پر اسپتال منتقل

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد دباؤ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے