کینیڈا میں مسلمان خاندان کے بیہمانہ قتل کا معاملہ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا قدم اٹھالیا

کینیڈا میں مسلمان خاندان کے بیہمانہ قتل کا معاملہ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا قدم اٹھالیا

?️

کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے بیہمانہ قتل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔

حملے کے فورا بعد ہی گرفتار کیے گئے 20 سالہ ملزم پر پہلے درجے کے قتل اور قتل کی کوشش کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ مسلم برادری کے متعدد رہنماؤں نے عدالتوں سے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اتوار کی شام کینیڈا کے وسطی صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں پیش آنے والا واقعہ نفرت کا نتیجہ تھا، کینیڈا کے وزیر پبلک سیفٹی بل بلیئر نے اس حملے کو اسلامو فوبیا کا خوفناک اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اس خاندان کو اس کے عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور یہ حملہ بظاہر حملہ آور کی مسلمانوں سے نفرت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہے تھے اور اسی دوران وہ سڑک پار کرنے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایک کالے پک اپ ٹرک نے انہیں کچل دیا۔

اونٹاریو کے شہر لندن کے میئر ایڈ ہولڈر کے مطابق مارے گئے چار افراد ایک ہی خاندان کی تین نسلوں کی نمائندگی کرتے ہیں، ان پانچ میں سے 4 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب امید کرتے ہیں کہ کمسن لڑکا اپنی چوٹوں سے جلد صحت یاب ہو جائے گا حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اس بزدلانہ اسلاموفوبک حملے کی وجہ سے ہونے والے نقصان، دکھ اور احساس سے نکلنے میں طویل عرصہ لگے گا۔

کینیڈا کی مسلم ایسوسی ایشن نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خوفناک حملے کے خلاف نفرت اور دہشت گردی کی کارروائی کی جائے۔

جاسوس سپرنٹنڈنٹ پاول ویٹ نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت ناتھینل ویلٹ مین کے نام سے ہوئی ہے جو حفاظتی سامان سے لیس تھا اور اسے جائے حادثہ سے 7 کلومیٹر دور ایک مال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس واقعہ نے جنوری 2017 میں کیوبیک سٹی کی ایک مسجد میں فائرنگ کے واقعے کی یاد تازہ کردی ہے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اپریل 2018 گاڑی تلے کچلنے کے واقعے میں کم از کم 10 افراد مارے گئے تھے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان سب کو اپنے مسلم عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا کینیڈا میں یہ ہو رہا ہے اور اسے روکنا ہو گا۔

مشہور خبریں۔

روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں: اسد عمر

?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی

امریکہ اور اسرائیل غزہ کے ساتھ کیا کھیل کھلینے والے ہیں؟

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک باخبر ذریعہ نے غزہ کے بے دفاع لوگوں کے

امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار

?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے

اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس

?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ

پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گی

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی

مسجد الاقصی پر حملے صیہونی حکومت کو نیست و نابود کر دیں گے:حماس

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے

آیت اللہ سیستانی اور پوپ کی ملاقات ؛ صیہونیوں کو گلے لگانے کے تابوت میں آخری کیل

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:آیت اللہ بشیر حسین النجفی کے بیٹے اور نمائندے نے بتایا

سینیٹ اجلاس: فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد کے خلاف سینیٹرز کا احتجاج

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی مرکزی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے