?️
سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی فورسز نے داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خفیہ ٹھکانوں، سرنگوں اور ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔
عراق کے صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی فورسز نے داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف پیشگی کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المعلومہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الانبار کے ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ الحشد الشعبی کے اہلکاروں نے صوبے کے صحرائی علاقوں میں موجود داعش کے دہشت گردوں کی سرنگوں اور خفیہ مراکز کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی فورسز نے ایک پیشگی آپریشن کے دوران رمادی شہر کے مغرب میں واقع علاقے رواہ کے مختلف حصوں کی نگرانی کی اور داعش کے عناصر کے ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ داعش کے جنگجو ان سرنگوں اور ذخیرہ گاہوں کو ایندھن، ہتھیاروں اور خوراک کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے باقی ماندہ نیٹ ورک کے خلاف الحشد الشعبی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بعض حلقے، جن میں امریکہ بھی شامل ہے، عراق میں مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے پر زور دیتے رہے ہیں، جبکہ بعض عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے زیر زمین موجود دہشت گرد عناصر کو دوبارہ فعال ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
2024 پاکستان کے لیے کیسا سال ہو گا؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: نیا سال پاکستان کے سیاسی کیلنڈر میں ایک اہم لمحات
جنوری
آئمہ کرام معاشرتی امن کے محافظ، مذہبی منافرت روکنے میں کردارادا کریں۔ مریم نواز
?️ 8 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علما کرام میں
جنوری
رفح پر زمینی حملے کو لے کر صیہونی فوج تذبذب کا شکار
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ
فروری
7 اکتوبر کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن: کوہن
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سال
فروری
ریویو ایکٹ لاگو ہوا تو ازخود نوٹس والے سب کیسز دوبارہ کھل جائیں گے، جسٹس منیب اختر
?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے
جون
کورونا وائرس کی بحرانی اور مشکل صورتحال میں امریکا نے بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا
?️ 24 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یہ بات دنیا جانتی ہے کہ امریکا نے آج
اپریل
صیہونیوں کا جنوبی لبنان پر قبضے کو مستحکم کرنے کا منصوبہ
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری
اسٹیٹ بینک شرح سود کو کم کرکے 6 فیصد تک لائے، صنعتکاروں کا مطالبہ
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے اسٹیٹ
جولائی