?️
سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص گاڑی کو غزہ میں زخمی اور بیمار بچوں کے لیے ایک موبائل کلینک میں تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ اقدام عالمی برادری کی جانب سے غزہ کے بچوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا
مرحوم پاپ فرانسیس، جو کاتولک دنیا کے روحانی پیشوا تھے، نے اپنی آخری وصیت میں تاکید کی تھی کہ ان کی مخصوص سواری کو غزہ کے مظلوم بچوں کی خدمت میں استعمال کیا جائے۔
اب یہ گاڑی، ان کی وصیت کے مطابق، ایک مکمل موبائل کلینک میں تبدیل کی جا رہی ہے، جو غزہ میں شدید زخمی، بیمار اور سوء تغذیہ کا شکار بچوں کو طبی خدمات فراہم کرے گی۔
تنظیم کاریتاس سوئیڈن کے سیکرٹری جنرل پیتر برونه نے اعلان کیا ہے کہ یہ گاڑی صرف ایک ٹرانسپورٹ کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک مضبوط انسانی پیغام ہے کہ دنیا، غزہ کے بچوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلینک غزہ کے ان بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جو صحت کے تباہ حال نظام کے باعث طبی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں۔
اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق، واٹیکان نے مرحوم پاپ کی وصیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گاڑی ایک طبی ٹیم کے ہمراہ، جس میں ڈاکٹرز اور نرسیں شامل ہوں گی، پورے غزہ میں گشت کرے گی اور طبی امداد فراہم کرے گی۔
پاپ فرانسیس، جو گزشتہ دو سال کے دوران کئی بار اسپتال میں داخل رہے اور 14 فروری 2025 کو دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث دوبارہ اسپتال میں لائے گئے، بالآخر 21 اپریل 2025 (عیدِ پاک کے روز) 88 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سابق صہیونی فوجی کمانڈر: نیتن یاہو طاقت کے علاوہ کوئی دوسری زبان نہیں سمجھتے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سابق سینئر فوجی اہلکار نے اعتراف
اکتوبر
مودی شکست خوردہ وزیراعظم، اب صرف دھمکیاں دے سکتا ہے۔ وزیراطلاعات
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
مئی
پشاور میں پولیس نے داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں ہلاک کر دیا
?️ 21 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور کے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع
دسمبر
امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
?️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ
مارچ
امریکہ ہمارے ملکی مسائل میں مداخلت نہ کرے:طالبان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل کا
جولائی
بدعنوانی کے الزام میں 159 سعودی عہدیدار گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام نے رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزام
فروری
شوبز انڈسٹری میں عورت مخالف سوچ گہرائی تک رچی بسی ہے، رمشا خان
?️ 15 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز
اکتوبر
خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
?️ 28 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف
فروری