?️
بیروت (سچ خبریں) لبنان کے صدر نے سعد حریری کو کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور کیا تھا لیکن 9 ماہ کے تعلل کے بعد اس نے طے شدہ پروگرام کے مطابق استعفی دے دیا اور سعد حریری نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ پارلیمانی انتخابات کی سمت قدم بڑھا دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر مائیکل عون نے سعد حریری کو کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور کیا تھا لیکن 9 ماہ کے تعلل کے بعد اس نے طے شدہ پروگرام کے مطابق استعفی دیدیا ۔
سعد حریری نے اپنےاس اقدام کے ذریعہ پارلیمانی انتخابات کی سمت حرکت کا آغاز کردیا ہے، سعد حریری نے امریکہ، فرانس اور سعودی عرب کی پشتپناہی اور حمایت کے سائے میں پارلیمانی انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے۔
امریکہ، فرانس اور سعودی عرب لبنان میں حزب اللہ کے خلاف مضبوط پارلیمنٹ تشکیل دینا چاہتے ہیں اور سعد حریری ان کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئےاچھا آپشن ہیں۔
سعد حریری نے ایک بار سعودی عرب کے دورے کے دوران اور لبنان سے باہر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دباؤ میں آکر اپنا استعفی بھی دیدیا تھا، جو سعد حریری کی کمزوری اور دوسروں کے اشاروں پر چلنے کا واضح نمونہ ہے۔
سعد حریری کا لبنانی کابینہ کی تشکیل سے منصرف ہونا امریکی، فرانسیسی اور سعودی منصوبے کے عین مطابق ہے، کیونکہ مذکورہ تینوں ممالک کا لبنان میں اصلی ہدف حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو کمزور کرنا ہے۔
سعد حریری کے اس اقدام کو لبنانی مبصرین لبنان کے لئے سنگین خطرہ قراردے رہے ہیں، سعد حریری نے لبنانی عوام کے مفادات کو نظر انداز کرکے امریکہ، فرانس اور سعودی عرب کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا ہے۔
سعد حریری کا حامی گروہ لبنان میں بد امنی پھیلانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ ادھر عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے بھی سعد حریری کے اقدام پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے لبنان کی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔
عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میں سعد حریری کے فیصلے سے مایوس ہوگیا ہوں، سعد حریری کا حکومت تشکیل نہ دینے کا فیصلہ لبنان کے لئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
احمد ابو الغیط نے کہا کہ عالمی برادری کو لبنان کی حمایت اور مدد کرنی چاہیے، لبنان کے صدر نے سعد حریری کو لبنان کی کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور کیا تھا لیکن وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق سعد حریری امریکہ، فرانس اور سعودی عرب کے اشاروں پر پارلیمانی انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل حریری کے استعفی کو بہانہ بنا کر لبنان میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، البتہ لبنانی عوام کی اکثریت عالمی سامراجی طاقتوں کی لبنان کے بارے میں گھناؤنی سازشوں سے آگاہ اور باخبـر ہیں۔


مشہور خبریں۔
جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ
اکتوبر
نیتن یاہو کو سکیورٹی حکام کا انتباہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو
نومبر
عراق نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا دائرہ کیا معین
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے جو کہ بحرین کے
نومبر
مشیر خزانہ نے بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے سے متعلق خبردار کردیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں
نومبر
شام سے امریکی انخلاء کا وقت آ گیا ہے:فارن افیئرز
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ
اکتوبر
امریکی طلبہ کی بغاوت نے صہیونیوں کو کیوں ڈرایا؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
مئی
تحریک انصاف کی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی
اپریل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 35 افسران و اہلکار نوکری سے برطرف
?️ 1 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے
جنوری