?️
لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی ہی دوری پر لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات ہوئے جن میں کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کی نشست سے محض چند میل دور لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔
سن 1974 میں اس حلقے کے قیام کے بعد سے کنزرویٹو پارٹی انتہائی آرام سے ان حلقوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہر موقع پر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہی تھی، تاہم جمعہ کو آنے والے حیران کن نتائج میں لبرل ڈیموکریٹس کے اُمیدوار اور یورپی یونین کی حامی جماعت کے رکن نے کنزرویٹو پارٹی کے اُمیدوار کے مقابلے میں باآسانی کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 8 ہزار 28 ووٹوں میں سے اکثریت ووٹ حاصل کیے۔
اس بڑی تبدیلی اور حیران کن نتیجے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جونیئر وزیر داخلہ کٹ مالتھ ہاؤس نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے اور ہمیں بہتر نتائج کی امید تھی۔
کنزرویٹو پارٹی نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی انگلینڈ کے ہارٹلپول میں برطانیہ کی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے مضبوط گڑھ میں فتح حاصل کی تھی جس کی وجہ جانسن کی بریگزٹ کے سلسلے میں کارکردگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔
لیکن کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ جو سوچ شمالی انگلینڈ میں مزدوروں کے روایتی ووٹرز کو راغب کا سبب بنی اس نے کنزرویٹوز کے اپنے اہم حلقوں میں اس کے ووٹوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، وزیر اعظم بورس جانسن کی پارلیمانی نشست مغربی لندن سے صرف دس میل کے فاصلے پر ہے۔
لبرل ڈیموکریٹ رہنما ایڈ ڈیوی نے لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کی قدر نہیں کی گئی، انہیں لگتا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی ان کی بات نہیں سن رہی، ان میں سے بہت سے لوگ بورس جانسن سے خاصے نالاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص شمال کی سرخ دیوار کے بارے میں بات کر رہا ہے لیکن انہیں جنوب میں واقع نیلی دیوار کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
لندن اور شمالی انگلینڈ کے مابین نیا ہائی اسپیڈ 2 ریل لنک تعمیر کرنے کے منصوبے نے چیشم اور ایمرشام میں مقامی آبادی میں غم و غصے کو جنم دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کے قوانین میں اصلاحات لانے کی تجویز سے بھی مقامی افراد مایوس نظر آتے ہیں کیونکہ انہیں اندیشہ ہے کہ ایسے اقدامات جنوبی انگلینڈ میں مزید ترقی کا باعث بن سکتے ہیں۔
چیشم اور ایمرشام حلقہ میں انتخابات چیریل گیلن کی اپریل میں موت کے بعد منسوخ کردیے گئے تھے جو 1992 سے جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کی نمائندگی کررہے تھے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد کورونا وائرس میں مبتلا، سفارتی سرگرمیوں کو روک دیا گیا
?️ 20 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد کورونا
جون
متحدہ عرب امارات کے ستارے گردش میں ہیں: سینٹ کام کے سربراہ
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام
فروری
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟ حماس یا صیہونی؛صیہونی اخبار کا سروے
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار کے تازہ ترین سروے سے پتا چلتا ہے
مئی
بوروسٹینک میزائل کو ماسکو واشنگٹن تعلقات کو متاثر نہیں کرنا چاہئے: کریملن
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس
اکتوبر
نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کو اجتماعی حکمت قرار دیا
?️ 30 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے اپنے ایک فیصلے میں ’کے الیکٹرک‘ کے
اکتوبر
یمن کے صوبہ حضرموت میں سعودی عرب اور امارات کی سرد جنگ؛ امریکہ اور برطانیہ بھی سرگرم
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:یمن کے تیل سے مالا مال صوبہ حضرموت میں سعودی عرب
دسمبر
امدادی سرگرمیوں کیلئے جانیوالا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید
?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا جس کے
اگست
امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کی طرف دھکیلا
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن اور خارجہ امور کمیٹی
جون