فلسطینیوں کا یہودی کالونی پر حملہ، دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے

فلسطینیوں کا یہودی کالونی پر حملہ، دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے

?️

غزہ (سچ خبریں)   ایک طرف جہاں دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کے خلاف وحشیانہ حملے جاری ہیں وہیں دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے بھی اپنا مکمل دفاع کیا جارہا ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز القسام بریگیڈ کی جانب سے یہودی کالونی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی فوجی جھنم واصل اور کم سے کم 14 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کے جزیرہ نما النقب میں قائم اشکول یہودی کالونی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک یہودی آبادکار اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں اپنے دو فوجیوں‌ کے ہلاک ہونے اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت خطرے میں ہے۔

فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں بئر سبع میں اسرائیلی آباد کاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں گاڑی تباہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں پر کئی راکٹ داغے، راکٹ حملوں میں بئر سبع، اسدود اور عسقلان کو نشانہ بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی چین کو دھمکی

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار

اسپائی ویئر پر سعودی عرب اور امارات کے درمیان قریبی مقابلہ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی جاسوسی، ہیکنگ اور جابرانہ اقدامات کو مضبوط کرنے

ڈونیٹسک پر یوکرین کے حملے میں متاثرین کی عجیب تعداد

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی سربراہ داریا

پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز کی پریشان کن خرید و فروخت، ڈیفالٹ کا خطرہ تاحال مسترد

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے دیوالیہ ہونے

صیہونی آبادکاروں کے ساتھ یہ تو ہونا ہی تھا

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینلز کے مطابق خانہ جنگی کے

ٹرمپ کا یمن میں بحری کارروائیوں کی تاثیر کا اعتراف

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: صدر ٹرمپ نے یمن کے خلاف اس ملک کی جارحیت

پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں

پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے تمام شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولیت میسر آئی ہے:عمران خان

?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے