?️
سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج اور اس کے جنگی سازوسامان پر شدید حملے کیے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود، فلسطینی مزاحمتی گروہ اب بھی اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طولکرم میں صیہونی فوجی فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار
حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے شمالی غزہ کی جبالیا پناہ گزین کیمپ میں دو اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو اینٹی ٹینک بموں اور ایک تاندوم شیل سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ، قسام کے مجاہدین نے جبالیا کے مشرق میں واقع ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا، جس میں درجنوں اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے اور انہیں ہلاک یا زخمی کر دیا۔
اسی طرح قسام بریگیڈز نے بیت لاہیا کے شمال میں ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو تاندوم شیل سے تباہ کیا، اور ایک سرنگ کے دہانے کو بھی دھماکے سے اڑا دیا جس سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔
مزید برآں، قسام کے مجاہدین نے رفح کے مشرق میں الجنینہ علاقے میں ایک مرکاوا ٹینک کو یاسین 105 گولہ سے نشانہ بنایا۔
جہاد اسلامی کی عسکری ونگ، القدس بریگیڈز نے بھی ایک مرکاوا ٹینک کو جبالیا کیمپ میں تاندوم شیل سے اور دو اسرائیلی جنگی گاڑیوں کو غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں "ثاقب” بموں سے نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: صیہونی انجینئرنگ فورس فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار
درایں اثنا القدس بریگیڈز کے مجاہدین نے الزیتون کے علاقے میں اسرائیلی فوج کا ایک جاسوسی ڈرون بھی مار گرایا۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی کمیشن نے پیر کے روز چینی ملکیت
اپریل
موت کی گھات صیہونیوں کی منتظر
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان
جون
پنجاب؛ بارش، طوفان نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند
?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،
مئی
دریائے ستلج میں دو مقامات پر مسلسل ’اونچے‘ درجے کا سیلاب
?️ 26 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج میں اسلام اور گندھا سنگھ والا ہیڈورکس
اگست
حماس نے دیا ٹرمپ کو کرارا جواب
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربی ٹی وی کو
فروری
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے "غزہ کی دلدل میں ڈوبنے” سے خبردار کیا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قیدیوں کے تبادلے کے
مئی
اسلامی بینکاری کا فریم ورک مضبوط بنانے کا بل سینیٹ سے منظور
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے بینکنگ کمپنیز
اکتوبر
واٹس ایپ کا اہم فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ
?️ 4 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی
فروری