?️
سچ خبریں:پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ روس، چین اور مغربی ممالک بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بین الاقوامی تحقیقات میں شرکت کر سکتے ہیں، پہلگام حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپوٹنک نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زور دیا کہ روس اور چین دونوں حالیہ کشمیر حملے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کسی بھی بین الاقوامی تحقیقاتی عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میری رائے میں روس، چین یا حتیٰ کہ مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ممالک ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں تاکہ بھارت کے دعوؤں کی سچائی یا جھوٹ کا تعین کیا جا سکے۔
خواجہ آصف نے پہلے بھی اپنے بیانات میں واضح کیا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ موجودہ کشیدگی بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہند اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، لیکن مجھے یقین نہیں کہ حالات اس حد تک پہنچیں گے۔
خواجہ آصف کے یہ بیانات اس حملے کے بعد سامنے آئے ہیں جو گزشتہ ہفتے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آیا تھا،اس حملے میں کم از کم 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، جس نے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی
اکتوبر
ایک بار پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاون
?️ 11 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ
مارچ
او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے
دسمبر
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی ہائی الرٹ
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیشل برانچ کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی
نومبر
اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکسانا ایک نفسیاتی عمل ہے: المانیٹر
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا نے صہیونی ریژیم کے ایران پر ممکنہ
جون
یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل پیٹرک
جنوری