?️
سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی کے نتیجے میں سرحدی شہریوں نے غذائی اشیاء جمع کرنا شروع کر دی ہیں، پناہ گاہوں کی تلاش میں نقل مکانی ہو رہی ہے، اور کشمیر میں لوگ بمباری کے دوران زیر زمین پناہ گاہوں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی نے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں ایک غیر معمولی صورت حال پیدا کر دی ہے، جہاں شہری روزمرہ زندگی کو چھوڑ کر اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پہلگام میں سیاحوں پر حملے اور اس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان میں مبینہ دہشتگرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر ڈرون اور توپ خانے سے حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ کشیدگی گزشتہ 30 برسوں کی بدترین جنگی فضا قرار دی جا رہی ہے۔
سرحدی علاقوں کے مکین بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔ پاکستانی شہر لاہور اور بھارتی ریاست پنجاب کے شہریوں نے راشن، گیس سلنڈر، ادویات اور دیگر ضروری سامان جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔
لاہور میں بھارتی ڈرون حملے کے بعد، ایمرجنسی سائرن بجائے گئے اور امریکی قونصل خانے نے عملے کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی۔
لاہور میں اسکول بند کر دیے گئے اور حکومتی اداروں نے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر کاروباری حلقوں کو سخت وارننگ دی ہے۔
کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب صورتحال نہایت تشویشناک ہے، مقامی افراد نے بتایا کہ وہ رات کے وقت پناہ گاہوں میں بسر کر رہے ہیں، کیونکہ وادی میں مسلسل گولہ باری ہو رہی ہے، وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ دو مختلف علاقوں سے 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
یہ بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب بھارت نے بدھ کے روز پاکستان کے اندر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جنہیں وہ دہشتگردوں کے اڈے قرار دے رہا ہے، اس حملے کو گزشتہ ماہ کے سیاحوں پر ہونے والے حملے کا ردعمل قرار دیا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ میں حماس کی طاقت کے مظاہرہ پر اسرائیلی ماہرین حیران
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق
جنوری
شام میں امریکی قابضین کی داعشی دہشتگردوں کو فوجی تربیت
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجی شام میں
اپریل
غزہ سے امریکہ کو نقصان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے
فروری
امریکہ اور یورپ کا ایران کے حوالے سے مشترکہ موقف ہے: فرانس
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں
ستمبر
ہمارے عدالتی نظام میں انگریزوں کے زمانے کی کون سی روایت آج بھی قائم ہے؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی ہائی کورٹس کی موسم
جولائی
افغانستان کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچانا ہوگا: اقوام متحدہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا
فروری
معید یوسف کی قومی سلامتی پالیسی پر سنجیدگی سے عمل کی یقین دہانی
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے قومی سلامتی
دسمبر
اسرائیل کی خود ساختہ تباہی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار نے المیادین ٹی وی چینل
جنوری