?️
اردن (سچ خبریں) بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کے معاملے کو لے کر اردن نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا آئینی حق اردن کی ہاشمی مملکت کے پاس ہے اور یہ حق عمان سے لے کرکسی دوسرے ملک کو نہیں دیا جاسکتا۔
اردن نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان قیاس آرائیوں اور مفروضوں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس شرط پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس میں موجود حرم قدسی اور دیگر مقدس مقامات کی سرپرستی اردن سے لے کر سعودی عرب کو سونپ دے۔
اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اس طرح کی تمام قیاس آرائیوں اور مفروضوں کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے مستردکردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا آئینی حق اردن کی ہاشمی مملکت کے پاس ہے اور یہ حق عمان سے لے کرکسی دوسرے ملک کو نہیں دیا جاسکتا۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کسی مفروضے اور فرضی قیاس آرائی کو نہیں مانتے جس میں بیت المقدس کے مقدس مقامات کی سرپرستی اردن سے لے کر کسی دوسرے ملک کو دی جاسکتی ہے۔
اردنی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ایسا کوئی مفروضہ پیش کرتا ہے تو فی الحقیقت اس کا کوئی منطقی جواز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کی سرپرستی سے متعلق بہت سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور سازشی نظریات کو فروغ دیا جا رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب ہاشمی مملکت کے فلسطینی مقدس مقامات کی سرپرستی کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردن اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں، قضیہ فلسطین اور دوسرے حل طلب مسائل کے حوالے سے سعودی عرب اور اردن ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دونوں ملکوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں موجود مسیحی اور مسلم مقدس مقامات کی سرپرستی اردن کا تاریخی عمل ہے جسے مسلمان، عرب ممالک اور عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں اس نوعیت کی افواہیں شائع ہو رہی ہیں میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے یہ شرط بھی عائد کررہا ہے کہ تعلقات معمول پر لانے کے بعد اسرائیل القدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا حق اردن کے بجائے سعودی عرب کو دے گا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے: سینئر امریکی اہلکار
?️ 27 جون 2022واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے
جون
میڈیکل رپورٹ غیرتسلی بخش قرار، عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے جیل حکام کی طرف سے جمع
اپریل
کولمبیا یونیورسٹی مظاہرین طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟!
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے
اپریل
سوڈان میں فوج اور ملیشیا کے درمیان دشمنی؛ پائیدار امن کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخ نوآبادیاتی دور سے
نومبر
کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد
?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست
اکتوبر
بی بی سی کے بجٹ میں کٹوتی
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی حکومت کی سیاسی بحث میں بی بی سی کا بجٹ
جنوری
نبیٔ کریم کی حیات طیبہ تمام انسانیت کےلئے عمدہ مثال ہے: فواد چوہدری
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
اکتوبر
شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی نہیں رکے گی
?️ 29 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی
دسمبر