?️
سچ خبریں:لبنانی تجزیہ کار اسماعیل نجار نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ کے اسلحے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، اور لبنان کو صہیونی جارحیت کے مقابلے پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، شیخ نعیم قاسم کا خطاب حزب اللہ کی طاقت اور عزم کا مظہر تھا۔
لبنان کے معروف بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار اسماعیل نجار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حزبالله کے اسلحے پر کسی کو ہاتھ ڈالنے کی جرأت نہیں، اور لبنانی حکومت کو اپنی توجہ اسرائیلی تجاوزات اور اشغال پر مرکوز رکھنی چاہیے، نہ کہ مقاومت کو کمزور کرنے پر۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
حزبالله کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنی حالیہ تقریر میں اعلان کیا کہ ہم باعزت انسان ہیں، حقیقی طاقت ہیں؛ کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے واضح کر دیا کہ حزبالله اپنے اسلحے سے دستبردار نہیں ہوگی،کوئی فریق اسے غیر مسلح نہیں کر سکتا،لبنانی حکومت کو پہلا ہدف اسرائیل کی جارحیت کا سد باب بنانا چاہیے
نجار کے مطابق لبنانی حکومت کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو معاہدات کا پابند بنائے،جنوبی لبنان سے مکمل انخلا، قیدیوں کی رہائی اور حزبالله کے ساتھ مل کر دفاعی حکمت عملی تیار کرے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنانی فوج اور حزبالله کے درمیان تاریخی اتحاد ہے، اور یہ اتحاد لبنان کی وحدت اور سلامتی کی ضمانت ہے۔
نجار نے لبنانی داخلی گروہوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ غیر ملکی مفادات کے تحت حزبالله کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کی زبان، صہیونی پروجیکٹ کی زبان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب سیاسی کرائے کے سپاہی ہیں، اور ان سے سخت لہجے میں نمٹنا ضروری ہے،نجار نے کہا کہ امریکہ لبنان پر کنٹرول بڑھانا چاہتا ہے لیکن حزبالله نے واضح کر دیا ہے کہ لبنان ہرگز امریکہ کے تسلط میں نہیں آئے گا اور نہ ہی حزبالله امریکی دباؤ کو قبول کرے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ حزبالله کمزور ہو چکا ہے، وہ خام خیالی میں ہے،حزبالله میدان میں باقی ہے، اور دشمن کو متنبہ کیا جا چکا ہے
نجار نے آخر میں کہا کہ حزبالله کا پیغام واضح ہے کہ اگر دشمن آگے بڑھا، ہم میدان میں واپس آئیں گے، اور دنیا ہماری طاقت دیکھے گی۔
دشمن کو علم ہونا چاہیے کہ حزبالله شکست کھانے والا گروہ نہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ ایک جمہوری افغانستان بنانے میں ناکام رہا ہے: خلیل زاد
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے لیے سابق امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے
اکتوبر
وینزویلا کا امریکی دھمکیوں کے درمیان نئے دفاعی منصوبے کا اعلان
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: صدر نکولاس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ ونزوئلا اگلے سال
دسمبر
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
دسمبر
آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: باب المندب اور بحیرہ احمر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے
نومبر
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
مئی
مسئلہ ٔفلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا:بادشاہ اردن
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور
فروری
لبنانیوں پر نازل ہونے والی مصیبتیں
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانیوں کو آج اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا
دسمبر
کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کرکے قید میں رکھا جائے۔ علیمہ خان
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان
اکتوبر