?️
سچ خبریں:امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے باعث اگلے 48 گھنٹے نازک اور نگران کن ہوں گے،امریکہ نے تمام محاذوں پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے امریکہ کے حالیہ حملے کے جواب میں ممکنہ ردعمل کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے، اور اسی باعث آئندہ ۴۸ گھنٹے انتہائی تشویشناک اور حساس قرار دیے جا رہے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے NBC نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکام نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ ایران کسی بھی وقت حملے کا جواب دے سکتا ہے، اور ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایران کا ردعمل صرف غیر ملکی ٹھکانوں پر مرکوز ہوگا، یا امریکی سرزمین یا دونوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، جس مقام سے حملہ ہوگا اسی جگہ جواب دیں گے، ایرانی سفیر
یہ ممکنہ ردعمل ایسے وقت میں متوقع ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد نہ صرف ایران بلکہ عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی ہے، یہاں تک کہ خود امریکہ کے اندر سے بھی کئی ماہرین اور سیاسی حلقے اس حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران کا مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر آمادگی کا اعلان
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:مصر میں عمان کے سفیر نے کہا کہ ایران مصر کے
جون
امریکی خفیہ ایجنسی نے بائیڈن کے بیٹے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: 2024 کی امریکی صدارتی امیدوار نے خفیہ سروس پر الزام
جولائی
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت
جولائی
متعدد انتخابات کا انعقاد اسرائیل کے لیےنا درست اور نقصان دہ ہے: ہرزوگ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے صدر Yitzhak Herzog نے کل جمعرات کو
جولائی
روس نے حیران کن لڑاکا طیارہ پیش کر دیا
?️ 22 جولائی 2021ماسکو( سچ خبریں) پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی دوڑ میں قابل بھروسہ
جولائی
توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال
?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر
اگست
شدید گرمی اور سکیورٹی تدابیر میں مناسک حج کا آغاز
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:2025 کے حج کا آغاز مکہ مکرمہ میں سخت سیکیورٹی اور
جون
مفرور یمنی صدر اقتدار سے دستبردار
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مستعفی اور مفرور یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے آج
اپریل