نیوزی لینڈ کا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا منصوبہ

نیوزی لینڈ

?️

سچ خبریں:نیوزی لینڈ حکومت نے ایسا قانونی مسودہ پیش کیا ہے جس کے تحت خطرناک قرار دیے گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر صارفین کی رسائی روکنا ہوگی۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے لیے قانون سازی کرنے جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے قانونی مسودے کے مطابق ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جنہیں حکومت "خطرناک” قرار دے گی، ان پر لازم ہوگا کہ وہ 16 سال سے کم عمر افراد کی رسائی روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

مجوزہ قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے موجود اکاؤنٹ معلومات، چہرے کی شناخت کے ذریعے عمر کا اندازہ لگانے والی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل شناختی خدمات اور سرکاری شناختی دستاویزات جیسے ذرائع استعمال کر سکیں گی۔

یہ قانون فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور ایکس جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر بھی لاگو ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر تعلیم ایریکا اسٹین فورڈ نے کہا کہ حکومت یہ اقدام نوجوانوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے، والدین کی مدد کرنے اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جواب دہ بنانے کے لیے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بچے انٹرنیٹ پر کئی خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ نقصان دہ مواد، نشہ آور انداز میں تیار کیے گئے پلیٹ فارم اور نئی ٹیکنالوجیز تیزی سے نوجوانوں تک پہنچ رہی ہیں، جبکہ حفاظتی اقدامات ان تبدیلیوں کے ساتھ رفتار برقرار نہیں رکھ سکے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اپنی پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن انہیں دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مقابلے میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حقیقی دنیا میں بچوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں، اسی طرح آن لائن دنیا میں بھی ان کے تحفظ کو اتنی ہی سنجیدگی سے لینے کا وقت آ گیا ہے۔

اس مجوزہ قانون کو نافذ ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل 2 جماعتیں، نیوزی لینڈ فرسٹ اور اے سی ٹی پارٹی، اس مسودے کی مخالفت کر رہی ہیں، جبکہ لیبر پارٹی نے ابھی تک اپنی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے یروشلم میں برطانوی سفارت خانے کو کیوں نشانہ بنایا؟ 

?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم میں برطانوی قونصل خانے

امریکہ چینی خلائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں امریکہ کو بین

جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں

اسٹیٹ بینک کا شرح سود بدستور 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود مسلسل دوسری مرتبہ برقرار

فیلڈ پولز کی رپورٹ میں اردوغان کی گراوٹ

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی نے انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس ملک

دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا

?️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے

وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کو اہم خط

?️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جہاں آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کن القابات سے نوازا ہے؟

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کے معاملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے