?️
سچ خبریں:لبنانی اخبار کے مطابق، بیروت کے ضاحیہ پر صہیونی حملہ نیتن یاہو کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے اور لبنان پر نئی جنگی شرائط مسلط کرنے کی کوشش ہے۔
لبنان کے ایک معتبر اخبار الجمهوریہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر کیا گیا حملہ، دو بنیادی اہداف کے تحت انجام پایا۔
پہلا ہدف لبنان پر نئی جنگی شرائط مسلط کرنا تھا، جسے نہ لبنانی حکومت اور نہ ہی مزاحمتی قوتیں قبول کریں گی۔
دوسرا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو ممکنہ حد تک سبوتاژ کرنا تھا۔ یہ مذاکرات جن سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سخت نالاں ہیں۔
اخبار نے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ صہیونی حکام مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت سے آگاہ ہو چکے ہیں۔
اس ذریعے نے واضح کیا کہ صہیونی حکومت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی گئی تنبیہہ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے، جس میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو امریکہ کو جنگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ضاحیہ میں جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک غیر عسکری اور سماجی مرکز تھا، اور حملے کا مقصد زیادہ تر ایک سیاسی پیغام دینا تھا نہ کہ کسی عسکری ہدف کو نشانہ بنانا۔
اخبار الجمهوریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ دستیاب معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتانیاہو اس حملے کے ذریعے امریکہ اور ایران کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
خاص طور پر ایسے حالات میں جب مذاکرات کے دوران اور بعد میں دونوں فریقین کے درمیان خوش بینی دیکھی جا رہی ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو اس حملے کو اپنے داخلی بحران سے فرار کا ایک ذریعہ بھی بنانا چاہتے ہیں ،غزہ میں جنگی اہداف میں ناکامی، مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں اور جنگ بندی کے مطالبات کے دباؤ نے ان کی پوزیشن کمزور کر دی ہے۔
اس تناظر میں، نیتن یاہو نے فیصلہ کیا ہے کہ کنسٹ (اسرائیلی پارلیمان) کے آئندہ انتخابات تک جنگی صورتحال کو جاری رکھا جائے تاکہ جنگ بندی کی صورت میں مخالفین کو انہیں احتساب کے کٹہرے میں لانے کا موقع نہ ملے، جو ان کے لیے سیاسی شکست اور اقتدار سے یقینی بے دخلی کا باعث بن سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان پریس کانفرنس میں کیا ہوا؟
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد بن سلمان نے آج وائٹ ہاؤس کے
نومبر
ایران امریکہ کا ازلی دشمن: امریکی جنرل
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران اور دیگر تین ممالک
اپریل
جماعت اسلامی کے رہنما دوحہ میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے
?️ 26 نومبر 2021 سچ خبریں: اسلام آباد شہر میں جماعت اسلامی کے تعلقات عامہ کے
نومبر
مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے
اگست
پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی
مارچ
صیہونی حکومت کے جاری حملوں کا لبنان کا حل کیا ہے؟
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں اور حکومت
مئی
حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
مئی
تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب
جنوری