🗓️
سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر سائبر و فضائی حملے تیز کرے اور اس کے بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی، پانی، بندرگاہوں اور ایئرپورٹس کو نشانہ بنائے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو خوف اور وقت ضائع کرنا چھوڑ دے اور یمن پر حملوں میں شدت لائے۔
رپورٹ کے مطابق، یمن کی جانب سے اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد، لاپڈ نے خبردار کیا کہ اسرائیل مزید خاموش تماشائی نہیں بن سکتا،حوثی میزائل حملے اسرائیل کے لیے اجتماعی تباہی یا معاشی فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو کو چاہیے کہ یمن میں حوثیوں کے میزائل لانچ پیڈز کو نشانہ بنائے، بجلی، پانی، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں جیسے بنیادی ڈھانچوں پر حملے کرے، یمن کے حساس اداروں پر سائبر حملے تیز کرے تاکہ ان کی ملکی کارکردگی مفلوج ہو جائے۔
لاپڈ نے کہا، ہمیں ایسی حکومت اور وزیراعظم کی ضرورت ہے جو اپنے سائے سے نہ ڈرے اور دشمن کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہو۔
اسی سلسلے میں صیہونی کنسٹ کے رکن اور سابق وزیر دفاع آویگدور لیبرمن نے بھی ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا، جنگ شروع ہونے کے ایک سال سات ماہ بعد، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ لاکھوں اسرائیلیوں کو پھر سے پناہ گاہوں میں جانا پڑا۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
واضح رہے کہ ان بیانات سے قبل یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بن گورین ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک مافوق الصوت میزائل اور تل ابیب کو یافا ڈرون سے نشانہ بنایا ہے، جس سے صہیونی ریاست کی فضائی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2023 کے مقابلے 2024 میں 5.4 فیصد کم مقدمات نمٹائے
🗓️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے تنخواہوں میں
جنوری
فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی
🗓️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا
مئی
یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کا انداز اپنا لیا
🗓️ 22 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرح لائیو اسٹریم کو
فروری
غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
نومبر
پیوٹن اور اردوغان کی باکو اور ایروان کے سلسلے میں بات چیت
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک حکومت کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کی شام
ستمبر
غزہ دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل ہوچکا ، 58اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشا دیکھ رہے ہیں‘سراج الحق
🗓️ 17 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ
مارچ
جنگ کے بعد غزہ کا مسئلہ کیسے حل ہوگا ؟
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ میں متعدد مضامین اور نوٹوں کی اشاعت کے
جنوری
بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو
اگست