?️
سچ خبریں:حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود قابض صیہونی فوج تقریباً 1700 فلسطینیوں کو نشانہ بنا کر غزہ میں نسل کشی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے خبر رساں ذرائع کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں صہیونی حکومت کے وزیر جنگ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیا، جس میں غزہ شہر کو جبری طور پر خالی کرانے اور 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ تحریک نے تاکید کی کہ یہ بیانات فلسطینی عوام کے خلاف قابض حکام کے حقیقی اور پہلے سے طے شدہ عزائم کو آشکار کرتے ہیں۔
حماس نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے اقدامات ثالثوں کی تمام کوششوں اور پیش کردہ روڈ میپس کو بے اثر کردیتے ہیں۔
اس تحریک نے قابض حکومت کے مسلسل جرائم کے مقابلے میں بین الاقوامی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے، انہیں شہریوں کے خون کے معاملے میں بے حسی اور لاتعلقی کا ذمہ دار قرار دیا۔
بیان کے آخر میں حماس نے دہشت گردانہ کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، غزہ کی پٹی میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے تمام گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولنے اور امدادی سامان کی بلاشرط آمد کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے / 189 افراد شہید، 890 زخمی
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے بیروت اور لبنان کے دیگر
اپریل
ایران کے خلاف جنگ کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا:روس
?️ 11 نومبر 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے
نومبر
برلین سے روم تک یوم نکبہ پر یورپ بھر میں فلسطین کے حق میں وسیع مظاہرے
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:یوم نکبہ کی اٹھہترویں برسی کے موقع پر برلین، لندن، ویانا،
مئی
غزہ میں محاصرہ اور حملے جاری، نسل کشی اور انسانی بحران میں شدت؛ حماس کا بیان
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حملے، محاصرہ اور
جون
صہیونی حکومت کی جنوبی شام پر دوبارہ جارحیت
?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے ایک بار پھر جنوبی شام پر حملہ کرتے
فروری
فرانس میں عوامی احتجاج کی اہم وجہ ایران جنگ ہے؛فرانسیسی صدر کا اعتراف
?️ 29 اکتوبر 2026سچ خبریں:فرانسیسی صدر میکرون نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش
اکتوبر
سعودی جرائم یمنی قوم کے حوصلے نہیں توڑ سکیں گے: یمن
?️ 8 نومبر 2026سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
نومبر
غزہ کی ہزار روزہ جنگ میں 26 ہزار صہیونی فوجی زخمی
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے آج ایک بیان جاری کرتے
جولائی