?️
مراکش (سچ خبریں) افریقی ملک مراکش نے فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے نو منتخب انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم کو عہدہ سنبہالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے قابض اسرائیل کے نئے وزیر اعظم، نفتالی بینیٹ کو ان کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مراکش ہر شعبے میں اسرائیل کا تعاون کرتا رہے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکشی شاہی دربار کے مطابق شاہ محمد ششم نے بینیٹ کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر آپ کے انتخاب کے موقع پر خوش ہوں کہ آپ نے اپنے عظمت کا اظہار کیا، میری نیک تمنائیں اور آپ کے بلند تر کاموں میں کامیابی کے لیے آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مراکش کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت کے دور میں تل ابیب اور رباط کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
واضح رہے کہ مراکش نے امریکی ثالثی کے تحت 10 دسمبر کو قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے صحارا کے علاقے پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد مراکش نے مراکش اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
جنگ یا دباؤ کے باوجود نیتن یاہو کی پیشی ملتوی نہیں ہوگی؛صیہونی مشیر کا اعلان
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید دباؤ اور اسرائیل کو
جون
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سمیت دوسری مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی
اپریل
اسدعمر نے کہا کہ گرین لائن بس کے کرایے کے بارے میں اہم بیان دے دیا
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ گرین
دسمبر
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
غزہ جنگ میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے میڈیا ماہرین نے غزہ جنگ میں اسرائیلی انسانی
دسمبر
غزہ میں شہداء کی تعداد 60 ہزار سے بھی زیادہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج
جولائی
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
?️ 15 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس
جون
روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک
جون