سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہزاروں زخمی صیہونی وزارت جنگ کے بحالی سیکشن میں زیر علاج ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13500 سے زائد زخمی صیہونی بحالی کے شعبے میں داخل کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت
رپورٹ کے مطابق ہر ماہ تقریباً 1000 نئے زخمی صیہونی وزارت جنگ کے اس شعبے میں داخل ہو رہے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ان افراد میں سے 43 فیصد ذہنی صدمات سے متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے 450 دن گزرنے کے باوجود مزاحمتی قوتیں اپنی میزائل اور انفرادی کارروائیوں کے ذریعے قابضین کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied