?️
واشنگٹن (سچ خبریں) شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکی حکام اور اس کے اتحادیوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور اب امریکی صدر جو بائیڈن نے شمالی کوریا کے اس اقدام پر شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اس اقدام کے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 نئی قسم کے ٹیکٹیکل گائیڈڈ پروجیکٹائلز نے درست طریقے سے مشرقی ساحل پر ہدف کو نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا کے مرکزی اخبار روڈونگ سِنمن کی ویب سائٹ پر دی گئی تصاویر میں ایک میزائل کو بھڑکتے ہوئے شعلوں کے درمیان ایک ٹرانسپورٹ ایریکٹر لانچر سے اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔
کے سی این اے کی رپورٹ میں اس تجربے کی نگرانی کرنے والے عہدیدار ری پیانگ چول کے حوالے سے کہا گیا کہ نئی پیش رف ملک کی فوجی طاقت کو مضبوط بنانے اور جزیرہ نما کوریا میں تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
دوسری جانب جاپانی عہدیداران کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے دونوں ہتھیار وہ بیلسٹک میزائل ہیں جنہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں ممنوع قرار دیا جاچکا ہے۔
جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کے روز بھی 2 میزائل چلائے لیکن وہ ممکنہ طور پر کروز میزائل ہیں جن پر پابندی نہیں ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جب سے عہدہ سنبھالا یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کی جانب سے بڑی اشتعال انگیزی ہے، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا مستقبل میں ہونے والے بات چیت میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب اس ضمن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کررہے ہیں اور اگر انہوں نے کشیدگی کا انتخاب کیا تو ردِ عمل ہوگا۔
جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کے مطابق ردِ عمل دیں گے لیکن میں سفارتکاری کے لیے بھی تیار ہوں مگر اسے ڈی نیوکلزائزیشن کے آخری نتائج پر مشروط کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں امریکا نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کمیٹی کا اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا تھا جو جمعہ کو بند دروازوں کے پیچھے ہوگا، کمیٹی میں کونسل کے تمام 15 ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن جو کہ شمالی کوریا سے تعلقات بہتر بناے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے بیان جاری کیا۔
مشہور خبریں۔
صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: بزدار
?️ 24 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور
جولائی
حماس نے نیتن یاہو کا کھیل کیا برباد
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو
مئی
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} حکمران جماعت تحریک انصاف کو وزیر دفاع پرویز
فروری
الجزائر کے صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر عبدالمجید
ستمبر
فضا میں اڑنے والی کار کی دبئی میں کامیاب آزمائش
?️ 15 جنوری 2022دبئی(سچ خبریں) سائنس فکشن جیسی اڑنے والی کار نے دبئی میں کامیاب
جنوری
شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اردن کی نئی تجویز
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی شرکت اور اقوام
مارچ
ریحام خان کے معافی مانگنے پر زلفی بخاری کا ردِعمل
?️ 15 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) ریحام خان نے جھوٹے الزامات لگانے پر زلفی بخاری سے
اکتوبر
یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو
نومبر