شہید ابوحمزہ کا شہادت سے کچھ دیر قبل پیغام

شہید ابوحمزہ کا شہادت سے کچھ دیر قبل پیغام

?️

سچ خبریں:شہید ابوحمزہ نے شہادت سے کچھ دیر قبل اپنے آخری خطاب میں صہیونی ریاست کے مکمل بائیکاٹ اور مزاحمتی محاذ کی عوامی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

المیسیر نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی  تحریک سے وابستہ قدس بریگیڈز کے سابق ترجمان شہید ابوحمزہ نے شہادت سے قبل صنعا میں منعقدہ فلسطین کی حمایت کے تیسرے اجلاس کے لیے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ فلسطینی سرزمین پر صہیونی ریاست کا قیام استعماری اور ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے جو عرب اور اسلامی دنیا میں وحدت کو روکنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
مزاحمتی تحریک کے اس عظیم شہید نے زور دے کر کہا کہ مغربی صہیونی منصوبے کے خلاف مزاحمتی محاذ کا یہ جہاد فلسطین سے شروع ہو کر لبنان، یمن، ایران اور عراق تک پھیل چکا ہے۔
انہوں نے دنیا بھر کے آزادی پسندوں پر زور دیا کہ وہ مزاحمتی محاذ میں شامل ہوں  اور کہا کہ ہم طوفان الاقصیٰ میں ایک عظیم کامیابی اور ناقابل فراموش ثابت قدمی کے گواہ ہیں جس نے صہیونی ریاست کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
شہید ابوحمزہ نے واضح کیا کہ طوفان الاقصیٰ کی عسکری کارروائیوں کا تسلسل صہیونی ریاست کے زوال کا باعث بنے گا۔
انہوں نے اسلامی وحدت اور فلسطینی قوم و مقاومت کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں۔
شہید ابوحمزہ نے یمن کی طوفان الاقصیٰ کی حمایت میں شرکت کو اس جدوجہد میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں عوامی ریلیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت نے یمنی مسلح افواج کی صہیونی مخالف کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے مضبوط محرک فراہم کیا ہے۔
انہوں نے فلسطین کی آزادی تک مسلح جدوجہد جاری رکھنے کے حوالے سے اسلامی جہاد تحریک کے عزم کی بھی تصدیق کی۔

مشہور خبریں۔

لاہور میں بدترین فضائی آلودگی پر پنجاب حکومت کا بھارت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

?️ 4 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال

سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر؛صیہونی وزیر داخلہ کی زبانی

?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ

کانگو میں فوجی حملے میں 40 افراد ہلاک

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جمہوری

مشرقی یوکرین میں روسی فوج کا 13 کلومیٹر کا قافلہ

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: سی این این نے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں روسی

شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا

عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، جاوید لطیف

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی

اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو معافی نہیں ملے گی، چیئرمین ایف بی آر

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے