🗓️
سچ خبریں:شہید ابوحمزہ نے شہادت سے کچھ دیر قبل اپنے آخری خطاب میں صہیونی ریاست کے مکمل بائیکاٹ اور مزاحمتی محاذ کی عوامی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
المیسیر نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ قدس بریگیڈز کے سابق ترجمان شہید ابوحمزہ نے شہادت سے قبل صنعا میں منعقدہ فلسطین کی حمایت کے تیسرے اجلاس کے لیے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ فلسطینی سرزمین پر صہیونی ریاست کا قیام استعماری اور ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے جو عرب اور اسلامی دنیا میں وحدت کو روکنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
مزاحمتی تحریک کے اس عظیم شہید نے زور دے کر کہا کہ مغربی صہیونی منصوبے کے خلاف مزاحمتی محاذ کا یہ جہاد فلسطین سے شروع ہو کر لبنان، یمن، ایران اور عراق تک پھیل چکا ہے۔
انہوں نے دنیا بھر کے آزادی پسندوں پر زور دیا کہ وہ مزاحمتی محاذ میں شامل ہوں اور کہا کہ ہم طوفان الاقصیٰ میں ایک عظیم کامیابی اور ناقابل فراموش ثابت قدمی کے گواہ ہیں جس نے صہیونی ریاست کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
شہید ابوحمزہ نے واضح کیا کہ طوفان الاقصیٰ کی عسکری کارروائیوں کا تسلسل صہیونی ریاست کے زوال کا باعث بنے گا۔
انہوں نے اسلامی وحدت اور فلسطینی قوم و مقاومت کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں۔
شہید ابوحمزہ نے یمن کی طوفان الاقصیٰ کی حمایت میں شرکت کو اس جدوجہد میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں عوامی ریلیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت نے یمنی مسلح افواج کی صہیونی مخالف کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے مضبوط محرک فراہم کیا ہے۔
انہوں نے فلسطین کی آزادی تک مسلح جدوجہد جاری رکھنے کے حوالے سے اسلامی جہاد تحریک کے عزم کی بھی تصدیق کی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
میانمار کی سابق رہنما پر بدعنوانی کا الزام عائد
🗓️ 10 جون 2021سچ خبریں:میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی سابق رہنما پر
دارالعلوم حقانیہ میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت چھ شہید
🗓️ 28 فروری 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ
فروری
امریکی صدارتی انتخابات کی گہما گہمی
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:2024 کے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی 51 ملین
اکتوبر
شفقت محمود نے بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے
مئی
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عہدیداروں کی شامت
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: لیبیا کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے سیلاب کی تباہ کاریوں
ستمبر
سید حسن نصراللہ آج کیا کہیں گے؟
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خطاب
نومبر
صیہونیوں میں یمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت کیوں نہیں ؟
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے صہیونی دشمن کے
مئی