?️
سچ خبریں: حزب اللہ کی اہم اتحادی لبنان کی قومی ڈیموکریٹک عیسائی جماعت نے اسرائیل کے شمالی سرحدی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ڈیموکریٹک پارٹی نے اسرائیلی ریاست کی جانب سے لبنان کے ساتھ متنازعہ سرحدی علاقوں، خاص طور پر دریائے لیتانی کے بارے میں کیے گئے دعوؤں پر سخت ردعمل کا اظہارے کرتے ہوئے ان دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کے 5 بڑے چیلنج/ اسرائیلی فوج کسی جنگ میں داخل ہونے کو تیار نہیں
حزب اللہ کی اہم اتحادی قومی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جبران باسیل نے اسرائیل کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو دعوے قابض حکومت کی جانب سے کیے جا رہے ہیں اور ان کا کوئی قانونی یا حقیقی جواز نہیں ہے۔
اس جماعت نے لبنان پر اسرائیلی ریاست کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی، جن میں کئی بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے لبنانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل یکجہتی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی نفسیاتی جنگ، خوف پھیلانے اور انتشار پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ ایک سال میں، اسرائیلی دباؤ کے تحت بائیڈن انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے نفاذ اور دریائے لیتانی کے قریب حزب اللہ کے رضوان دستوں کی پسپائی کے لیے کوششیں کی ہیں تاکہ مقبوضہ شمالی فلسطین سے بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی ممکن ہو سکے، لیکن حزب اللہ اور لبنانی عوام کی ہوشیاری کے باعث اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں: امریکہ لبنان میں صیہونی جرائم کی حمایت کیوں کرتا ہے؟
حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے اور وہاں جنگ بندی تک اپنی مزاحمت جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 25 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
دسمبر
رفح پر حملے کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان گہرے اختلافات
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے رفح شہر پر حملے کے حوالے سے
اپریل
بلنکن نے سرکاری طور پر امریکی محکمہ خارجہ سائبر بیورو کے قیام کا کیا اعلان
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں:اکانگریشنل انفارمیشن سروس کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں نئے سائبر بیورو
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں1989سے اب تک 96ہزار290سے زائد کشمیری شہید
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ
فروری
بیرون ملک اور اندرون ملک میرے قتل کی سازش تیار ہو رہی ہے:عمران خان
?️ 15 مئی 2022سیالکوٹ(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے
مئی
جمہوریت کا گہوارہ ہونے کے دعویدار ملک میں جنگی جرائم پر تنقید کی سزا!
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فرانس جو ایک طویل عرصے سے دنیا میں جمہوریت کا
اپریل
اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال
?️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جنوری
اپوزیشن کا کام صرف حکومت پر نکتہ چینی کرنا ہے: وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جولائی