غزہ شہداء اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد

غزہ

?️

سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 16 شہداء کے جسد خاکی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے، جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے، وزارت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 73 ہزار 90 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 553 ہو چکی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 16 شہداء کے جسد خاکی منتقل کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے شهاب کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 16 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے۔

وزارت نے بتایا کہ ان شہداء میں 6 افراد حالیہ حملوں میں شہید ہوئے، ایک زخمی شخص شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہوا، جبکہ 9 شہداء کے جسد خاکی ملبے تلے سے نکالے گئے۔ اسی مدت کے دوران مزید 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور مختلف راستوں میں موجود ہیں، تاہم موجودہ زمینی صورت حال کے باعث امدادی ٹیمیں تاحال ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 1066، زخمیوں کی تعداد 3445 جبکہ ملبے سے نکالے گئے شہداء کے جسد خاکی کی تعداد 797 تک پہنچ چکی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی حکومت کی جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 73 ہزار 90 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 73 ہزار 553 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے عرب ممالک کے اعلی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ، سعودی ولی عہد محمد بن

عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری

?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی

قسد کا عبوری شامی حکومت سے نئے معاہدے کا اعلان،جامع جنگ بندی اور انضمام پر اتفاق

?️ 30 جنوری 2026قسد کا عبوری شامی حکومت سے نئے معاہدے کا اعلان، جامع جنگ

فوجی آپریشن کے آغاز سے یوکرین کے 15 لاکھ اہلکار ہلاک یا زخمی: روس

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا

یوکرین؛ مغربی ایشیا میں تخریبی عناصر برآمد کرنا

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: تخریبی سرگرمیاں انجام دینے اور ڈرون کے استعمال میں دہشت

کرسمس کے موقع پر اکانومسٹ میگزین کے پراسرار سرورق کو ڈی کوڈ کیا گیا

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:  The Economist انگریزی میں ہفتہ وار عالمی اخبار جس کا

اسرائیل کا غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں:اقوام متحدہ

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں صیہونی

غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کے کسی بھی طرح کےنتائج کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہوگی:حماس

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کی پٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے