غزہ شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار

غزہ شہداء

?️

سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 74 ہزار 643 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 75 ہزار 962 زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ جنگ بندی کے بعد بھی جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔

قدس الاخباریہ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 شہداء اور 15 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ شہداء میں سے 2 افراد حالیہ حملوں میں شہید ہوئے، جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کی جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق، 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 1 ہزار 613 فلسطینی شہید اور 5 ہزار 833 زخمی ہوچکے ہیں۔ اس دوران ملبے تلے دبے 849 شہداء کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں۔

وزارت صحت نے مزید تصدیق کی ہے کہ غزہ پر صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 74 ہزار 643 ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 962 تک پہنچ چکی ہے۔

بیان کے مطابق، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ریت کا ایک بڑا تودہ گرنے کے واقعے میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعد عمارتوں کے منہدم ہونے اور ریت کے تودے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور سعودی عرب کا جوہری معاہدہ اسرائیل کے لیے باعث تشویش: روئٹرز

?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان نیا جوہری معاہدہ، جسے عملی

اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل  وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی

یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے

?️ 8 ستمبر 2025یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں

صیہونی جیل میں فلسطینی خواتین قیدیوں پر بہیمانہ تشدد اور انسانیت سوز مظالم کا انکشاف

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے اطلاعاتی دفتر نے صیہونی جیلوں میں ہونے والے

میانمار میں بم دھماکا، 3 پولیس افسران سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 4 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جہاں ایک طرف فوجی بغاوت کے خلاف

امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کی بربریت کا اعتراف کیا

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر

24 گھنٹے میں 24 صیہونی مخالف کاروائیاں

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ

مقبوضہ گولان کے باشندوں کی شامی صدر کے حق میں ریلی

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ گولان کی عوام نے شام کی آزادی کی سالگرہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے