اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج

اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج

🗓️

اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد اردن نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کارتے ہوئے اپنی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل منگل کے روز اردنی وزارت خارجہ وسمندر پار امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس میں دو اردنی شہریوں کی گرفتاری کے واقعے پر عمان میں متعین اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کیا ہے اور دونوں اردنی شہریوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ تل ابیب میں موجود اردنی سفارت خانے کو دونوں شہریوں تک رسائی کی اجازت دے۔

اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی بترا کے مطابق وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر پر زور دیا ہے کہ وہ حراست میں لیے دونوں شہریوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت ضروری معاونت اور ان کی مدد کی اجازت دیں۔

اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اردنی شہریوں کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے قیدیوں کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

قبل ازیں اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ اسرائیل میں گرفتار ہونے والے اپنے دو شہریوں کے حوالے سے تل ابیب میں قائم اردنی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اردنی سفارت خانہ قیدیوں کے وکیل کے ذریعے ان کے ساتھ رابطے میں ہے۔

الفائز نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے اردنی سفیر کو اردنی شہریوں کی گرفتاری پر سخت پیغام میں احتجاج کرتے ہوئے انہیں فوری طور ہر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت

🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر

ابوبکر البغدادی کے نائب کی گرفتاری

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اعراقی وزیر اعظم نے عراق سے باہر مشکل ترین سیکورٹی آپریشن

قدس کی آزادی تک شہید نصر اللہ کا پرچم بلند رہے گا: زیاد النخالہ

🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے

ٹرمپ کے ٹک ٹاک کو جوائن کرنے کی وجوہات

🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے پی ڈی

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

🗓️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف

عوام اور ملک کے مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نئے

یمن اور صیہونی حکومت کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز

🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے جنگجوؤں نے اپنے شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے