?️
سچ خبریں:صہیونی وزرا کے درمیان ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر سخت اختلافات سامنے آ گئے ہیں، بعض وزرا غزہ پر مکمل قبضہ اور حماس کی نابودی چاہتے ہیں جبکہ دیگر جنگ کے فوری خاتمے کے حامی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صہیونی حکام کے درمیان ڈونالڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں، یہ اختلافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھین:موساد کے سابق سربراہ: نیتن یاہو 7 اکتوبر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں
صہیونی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموٹریچ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی انتظامیہ میں کوئی کردار نہ دیا جائے، حماس کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا جائے، تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کو روکا جا سکے۔
اسی طرح انتہاپسند وزیر بن گویئر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ انہیں حماس کو شکست دیے بغیر غزہ کی جنگ ختم کرنے کا حق نہیں ، اس کے برعکس، اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے موقف اپنایا ہے کہ غزہ کی جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔
کل صہیونی چینل 12 نے ایک ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات جاری کیں جس کے مطابق امریکہ کی جانب سے پیش کردہ منصوبہ میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
- تمام صہیونی قیدیوں کی 48 گھنٹوں میں رہائی،
- اس کے بدلے میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی آزادی،
- غزہ پٹی سے صہیونی فوج کا بتدریج انخلا۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے نیتن یاہو اور اس کے وزراء کے درمیان کیا ہوا؟
مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اس منصوبے میں غزہ کو اسر صہیونی ائیلی علاقوں میں شامل نہ کرنے اور اس کے انتظامی کنٹرول کو مرحلہ وار مقامی اور بین الاقوامی فورسز کے حوالے کرنے کی شقیں بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کیس میں 10
اکتوبر
امریکی سینٹروں کا نائن الیون حملوں میں سعودیوں کے کردار سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹرز نے ایک بل پیش کرتے ہوئے نائن الیون حملوں
اگست
جرمن انٹرنیشنل آپریشن ایجنسی GIZ پاکستان میں کیا کر رہی ہے؟
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (GIZ) 1961 سے پاکستان میں سرگرم عمل
اگست
ترکی میں ہرتزوگ دہشت گرد کا استقبال کرنا فلسطین کے ساتھ غداری :اسلامی جہاد
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج شام ایک بیان
مارچ
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وفاقی
جولائی
فرانس میں الجزائر کے قونصل خانے کے ملازم کی گرفتاری سے حالات کشیدہ
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: ڈیر سپیگل کے مطابق فرانس میں الجزائر کے قونصل خانے
اپریل
امریکہ کی شکست واضح ہوچکی ہے:عبد المالک الحوثی
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع
اگست
غزہ کی پٹی اور اسپتالوں میں طبی امداد پہنچنے کا دعویٰ جھوٹا
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اپنے پروپیگنڈے کے فریم ورک میں شمالی
نومبر