🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی کمپنی کو 24 مئی سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دے دی ہے، جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ محاصرے اور حملوں کے باعث غذائی قلت اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کی صیہونی فوج نے قابض وزیر جنگ یسرائیل کاتز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کے مطابق، مذکورہ امریکی کمپنی کو 24 مئی سے غزہ میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت یہ کمپنی 24 مئی سے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی پر مبنی امداد پہنچا سکے گی۔
تاہم، اسرائیلی حکومت کے اس دعوے کے برعکس، غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ اسرائیلی حملوں میں شہید نہیں ہو رہے، وہ خوراک کی شدید کمی کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ پر وحشیانہ حملے دوبارہ شروع کرنے کے بعد گزشتہ دو ماہ سے علاقے میں کسی بھی قسم کی خوراک اور ادویات کی فراہمی کی اجازت نہیں دی، جس سے انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صیہونی بی بی کی شکست پر جشن اور خوشیاں
🗓️ 14 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ بنیامین نیتن یاھو نے اپنی پوری تقریر عبرانی زبان میں
جون
دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ
مارچ
آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کیخلاف متعدد کیس پر سندھ پولیس، پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب
🗓️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے
فروری
کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور
ستمبر
گھوڑے اور گدھوں کو ایک ہی جگہ نہیں باندھا جاتا
🗓️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے وزیر اعلی کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان
مئی
جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ میں نسل پرستی 1992 میں ایک ریفرنڈم کے بعد
فروری
پابندیاں لگانے میں امریکی رویہ غیر متوقع ہے: ماسکو
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ
فروری
پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ
🗓️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے کورونا کی شرح
ستمبر