سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی فوج کو لبنان کے جنوبی محاذ پر جاری زمینی جنگ میں بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے ایک بیان میں جنوبی لبنان میں جاری زمینی جھڑپوں کے آغاز سے صیہونی دشمن کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار
بیان کے مطابق، جنوبی لبنان میں زمینی معرکوں کے آغاز سے اب تک 95 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور 900 زخمی ہو چکے ہیں۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مزید بتایا کہ 42 مرکاوا ٹینک، 4 فوجی بلڈوزر، دو ہمر گاڑیاں، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک نفری بر گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
مزاحمتی مجاہدین نے 3 ہرمس 450 اور 2 ہرمس 900 ڈرون بھی مار گرائے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار
اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کو شامل نہیں کرتے جو مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں، شہروں اور قصبوں پر کیے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں لاکھوں صیہونی آبادکار بے گھر ہو گئے ہیں۔