غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

?️

برسلز(سچ خبریں)  غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے اور اس کی حمایت میں شدید کمی واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تحقیق و تجزیہ گروپ یوگوف کے ذریعہ کرائے گئے ایک رائے عامہ کے ایک جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے بعد تمام یوروپی ممالک میں اسرائیل کی حمایت کی سطح میں اوسطا 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس جارحیت میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

اس گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر سروے کے نتائج  پیش کیے ہیں جن میں کہا ہے گذشتہ فروری میں ہونے والے آخری سروے کے بعد سے اسرائیل کی مقبولیت پورے یورپ میں بہت کم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے سروے  یہ ظاہر ہوا ہے کہ برطانیہ میں اسرائیل کے لیے سب سے کم حمایت کی گئی۔ رواں سال فروری میں41 پوائنٹس سے کم ہو کر 14 پوائنٹس  پرآگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 13 فیصد برطانوی لیبر پارٹی نے اسرائیل کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا جبکہ 68 فیصد نے اسے منفی دیکھا  قرار دیا ہے، قدامت پسند کنزرویٹو پارٹی کے 53 فیصد ووٹروں نے اسرائیل کو منفی قرار دیا جبکہ 29 فیصد نے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اسرائیلی حکومت کی بقا کے لیے سب سے بڑا 

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار کے تجزیہ کار شمعون شیفر نے اس

سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو

سندھ: سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

?️ 19 دسمبر 2022سندھ:(سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی

چین کی ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی اپیل

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری

روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: روس نے ہولوکاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کو جوہری

داعشی عناصر ایک بار پھر الحشد الشعبی کے آہنی پنجوں میں

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حفاظتی کارروائیوں

یمن کا مکمل محاصرہ ختم کرنے کے لیے ریاض میں حائل رکاوٹوں پر ایک نظر

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    یمن اس وقت جنگ بندی کی حالت میں ہے

جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ میں نسل پرستی 1992 میں ایک ریفرنڈم کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے