اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے: اقوام متحدہ

اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے: اقوام متحدہ

?️

جنیوا (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے سالہا سال سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے ہیومینیٹری کوآرڈینیٹر  لین ہیسٹنگز نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر عائد تمام  بندشوں کو ختم کریں۔

ہیسٹنگز نے غزہ کی پٹی کے اپنے حالیہ دورے کے بعد  ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے 10 مئی کو  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے  کرم ابو سالم کراسنگ کے راستے سامان کا داخلہ ابھی بھی کھانے پینے کی اشیاء تک ہی محدود ہے، طبی سامان اور ایندھن، زرعی سامان  اور دیگر بنیادی اشیا کی غزہ کو سپلائی معطل ہے۔

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے قابض حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اور باہر جانے والے سامان اور لوگوں کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں سامان کی باقاعدہ  اور غیر مشروط ترسیل کے لیے اسرائیل کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1860 مجریہ 2009ء  پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

کوآرڈینیٹر نے بیان کیا کہ اقوام متحدہ کا اس وقت اندازہ لگایا گیا ہے کہ ابھی بھی 250،000 افراد کو باقاعدہ صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

?️ 20 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنۃ الہندوستان

اسلامی جہاد: امریکی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونیوں کی ساتھی ہے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وٹکوف کے غزہ کی پٹی کے دورے کے ردعمل میں

روس نے یوکرین کے ساتھ صلح کی کیا شرطیں رکھی ہیں؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرین کی طرف سے

غزہ پر زمینی حملے کے بارے میں صیہونی باشندے کیا کہتے ہیں؟

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے متعلقہ ذرائع نے غزہ پر زمینی حملے

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج، سینیٹر فیصل جاوید سمیت 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ

?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف

روس کی مغربی ممالک کو دھمکی

?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے کہا ہے

اسرائیل کو لبنان کی سرزمین پر غیرقانونی قبضے اور جنگ ختم کرنی ہوگی: پیرس

?️ 4 جون 2026سچ خبریں: فرانس کے وزیر اعظم سیباسٹین لیکورنو نے صہیونی حکومت سے

بائیڈن کیسے شمالی غزہ کے قحط میں شریک ہیں؟ برطانوی اخبار کی زبانی

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے ایسی دستاویزات نیز موجودہ اور سابق امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے