?️
سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے طبی مراکز پر حملے فوری طور پر روک دے۔
ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے الجزیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر ڈرون حملے سے اس طبی مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 400 دن کی جنگ کے المناک اثرات؛ وہ بچے جو دنیا میں آئے بغیر ہی چلے گئے
انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں اسپتال کے چار ملازمین اور مریضوں کے ساتھ آنے والے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مارگریٹ ہیرس نے طبی مراکز کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبی مراکز اور امدادی ٹیموں کو ہر قسم کے حملوں سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور غزہ میں صحت کی سہولیات پر دباؤ مزید بڑھا رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ادارہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس علاقے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے اور دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ بلند کریں۔
مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی کے شمال میں 1000 سے زائد طبی عملے شہید
مارگریٹ ہیرس کے یہ بیانات غزہ میں انسانی بحران کی شدت پر بین الاقوامی حکام کی گہری تشویش کو ظاہر کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں، راناثنا اللہ
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
نومبر
امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی نئی تفصیلات
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں امدادی کارکنوں
اپریل
پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے
ستمبر
غزہ میں عام سوگ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی گروپوں نے غزہ میں ایک
نومبر
سعودی عرب میں پھانسیوں کی ریکارڈ توڑ تعداد
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 2022 میں سعودی عرب
اگست
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
نواز شریف کی سیاسی حریف عمران خان کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے
مارچ
امریکی معیشت میں بہتری کے بارے میں ٹرمپ کا دعوی
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: حالیہ انتخابی ریلی میں اپنی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے
دسمبر