?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے کہ اسرائیل گزشتہ دو ماہ سے غزہ میں خوراک اور دوا کے داخلے کو روک رہا ہے جبکہ قتل عام اور بدبختی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل قریب دو ماہ سے غزہ میں خوراک اور دوا کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور وہاں قتل عام اور بدبختی کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
گوٹرش نے اپنی تقریر میں کہا ک غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ امداد بنیادی انسانی حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
گوٹرش نے خبردار کیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کا تصور نابودی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ نہ صرف غیر مسلح شہریوں کا تحفظ کرے، بلکہ امدادی منصوبوں کو قبول کرے اور ان میں سہولت فراہم کرے،ان کے مطابق اسرائیل دو ماہ سے غذائی اجناس اور ادویات کی رسائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے،مغربی کنارے میں آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں اب بھی تشویش ناک حد تک جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ میں نسل کشی، روم میں انسانیت کی تدفین
گوٹرش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ خاموشی، رضامندی یا عملی اقدام میں سے ایک راستہ چنیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔ اگر دو ریاستی حل کا تصور ختم ہو گیا، تو خطے میں پائیدار امن کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا
اپریل
شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
?️ 20 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے
جنوری
صہیونیوں کی ٹرمپ کے متنازعہ منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع پیمانے پر مخالفت کے
فروری
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا
اکتوبر
روس-امریکہ اعتماد سازی کے عمل کا یورپ سے کوئی تعلق نہیں:روس
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی
فروری
غزہ میں 15 سال کے محاصرے کے بعد تباہ کن صورتحال:اقوام متحدہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی کی
جولائی
بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے عالمی امن کوخطرہ لاحق ہے
?️ 17 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ
اگست