🗓️
سچ خبریں:اسرائیل نے شام کے صدارتی محل جولانی کے قریب حملہ کر کے واشنگٹن اور دمشق کے درمیان ممکنہ روابط کی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی؛ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب شامی حکومت نے امریکی شرائط پر جزوی آمادگی ظاہر کی تھی۔
اسرائیلی فضائیہ نے حال ہی میں شام کے صدارتی محل کاخ جولانی کے اطراف میں بمباری کی، جسے ماہرین بین الاقوامی سیاست میں دمشق اور واشنگٹن کے ممکنہ تعلقات کی بحالی کے خلاف ایک براہ راست پیغام قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جولانی کو شام پر اسرائیلی قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا چاہیے: السوڈانی
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب شام کی عبوری حکومت نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے 8 میں سے 5 شرائط پر تحریری رضامندی ظاہر کی تھی۔
رسمی طور پر اسرائیل نے درزی اقلیت کی حمایت کی آڑ میں جرمانا کے اطراف میں حملہ کیا، لیکن نگرانوں کا کہنا ہے کہ اصل ہدف محمد جولانی کے محل کے قریب حملہ اور امریکی سفارتی راستے کو سبوتاژ کرنا تھا۔
چند ہفتے قبل شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد شیبانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران باربرا لیف (امریکی نائب وزیر خارجہ برائے مشرقِ قریب) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امریکہ نے 8 مطالبات پیش کیے، جن میں باقی ماندہ کیمیکل ہتھیاروں کا خاتمہ،دہشت گردی کے خلاف تعاون،غیر ملکی جنگجوؤں کی حیثیت کا تعین،لاپتہ امریکی صحافی آسٹن ٹائس کی تلاش میں مدد شامل تھے
شام نے ان مطالبات کے جواب میں جزوی تعاون کا عندیہ دیا اور اردن کے دارالحکومت عمان میں سی آئی اے کے انسداد دہشت گردی شعبے سے خفیہ ملاقاتیں بھی کیں۔
ذرائع کے مطابق، اسلامی جہاد کے دو ارکان کی گرفتاری، شام کی طرف سے امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کا عملی مظاہرہ تھا۔ جبکہ بعض رپورٹوں کے مطابق، امریکہ نے شام سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واشنگٹن کی جانب سے شام سے مذاکرات کا آغاز، اسرائیل کے لیے سفارتی خطرہ بن گیا ہے،تل ابیب کی پالیسی یہ ہے کہ شام کا متحد و مضبوط ہونا اسرائیل کے اسٹریٹجک مفادات کے خلاف ہے۔
اس لیے اسرائیل نہ صرف سفارتی سطح پر امریکہ پر دباؤ ڈال رہا ہے، بلکہ براہِ راست فوجی حملوں کے ذریعے دمشق کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ابھی تک امریکہ نے شامی حکومت کو رسمی سطح پر تسلیم نہیں کیا
اسرائیل, شام, کاخ جولانی, محمد جولانی, امریکہ شام مذاکرات, بمباری دمشق, اسعد شیبانی, باربرا لیف, آسٹن ٹائس, سی آئی اے, سپاہ پاسداران, اسرائیلی جارحیت, مشرق وسطیٰ, دمشق واشنگٹن تعلقات
مشہور خبریں۔
14 مئی کو اسمبلی کی تحلیل کا عمران خان کا مطالبہ ’ناقابل عمل‘ قرار
🗓️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت سے جاری مذاکرات کے کامیاب نتائج کی راہ
مئی
اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل
فروری
ہریس کی نظر میں ٹرمپ کیسے انسان ہیں؟
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہریس نے اپنے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
ایران کی طاقت اسرائیل کے لئے خطرناک: صیہونی ویب سائیٹ
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جنوری
ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بیٹھک,سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو
🗓️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بہادر
دسمبر
6 بڑے یورپی ممالک کی یوکرین کی فوجی امداد میں کٹوتی
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نئے اعداد و شمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
’مزید جھوٹی ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں‘، راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے خبردار کردیا
🗓️ 1 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ملازم پر تشدد کرنے والی وائرل ویڈیو پر نامور
فروری
مقبوضہ فلسطین میں خوفناک آتشزدگی؛ امونیا کے ٹینکوں میں دھماکے کا خطرہ
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ شمالی فلسطین میں آج صبح لگنے والی آگ آہستہ آہستہ
نومبر