?️
سچ خبریں:نجباء تحریک عراق کے سکریری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران اور عراق کی فضائی خودمختاری کی خلاف ورزی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران مظلومین کا حامی اور استقامت کا مرکز ہے، اس کا دفاع کرنا عزت و غیرت کا تقاضا ہے۔
شیخ اکرم الکعبی، عراق کی نجباء تحریک کے سیکرٹری جنرل نے ایک باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ایران پر حملے اور عراق کی فضائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کا ایران پر بزدلانہ حملہ اور عراق کی فضائی حدود میں بارہا مداخلت، جو کہ امریکہ کی اشغالگرانہ ہم آہنگی کے ساتھ انجام پاتی ہے، ہرگز بے جواب اور بلا پیگرد نہیں رہنی چاہیے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ امریکی اشغالگری عراق کی زمین اور فضاؤں سے مکمل طور پر ختم ہو۔
شیخ الکعبی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خون، اسلحے اور بے مثال حمایت کے ساتھ فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے، جب کہ عالمی برادری یا تو خاموش تماشائی بنی رہی یا صیہونی مظالم کی پشت پناہی کرتی رہی۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ایران، عراقی عوام کے ساتھ اس وقت بھی کھڑا رہا جب امریکی-صہیونی منصوبے کے تحت داعش جیسے دہشتگرد گروہ کو اسلام کو تباہ کرنے کے لیے میدان میں اتارا گیا تھا۔ اس وقت عرب و مغربی ممالک نے نہ صرف داعش کی مالی و عسکری حمایت کی، بلکہ میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر و ترویج بھی کی۔
شیخ الکعبی نے ایران کو اسلامِ محمدی کا عظیم نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ظلم اور استکبار کے مقابلے میں، حق اور نور کا نمائندہ ہے،صہیونی سرکشی، تکبر اور ظلم ان کے زوال کا سبب بنے گا۔ وہ قوم پر ہاتھ اٹھا چکے ہیں جو حسینی فکر کی پیروکار ہے۔ وہ قوم جو موت سے نہیں ڈرتی، بلکہ شہادت کو عزت اور افتخار سمجھتی ہے۔ وہ قوم جس نے صبر، استقامت، اور توکل کو ہتھیار بنایا ہے اور یقین رکھتی ہے کہ اللہ انہیں فتح دے گا اور دشمنوں کو ذلیل و خوار کرے گا۔
شیخ اکرم الکعبی نے اپنے بیان کے اختتام پر ایرانی شہداء کے اہل خانہ، ایرانی عوام اور آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کی۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار! یہ تیرے دین کے مدافع، تیرے لشکر کے سپاہی، اور تیری راہ میں جان دینے والے ہیں۔ انہیں اپنی نصرت و حفاظت عطا فرما۔ تمام حمد اس اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے 18 اپریل تک جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ قابل ضمانت میں تبدیل
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف
مارچ
امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ٹینیسی کے
اگست
سمندری طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر
?️ 26 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی والوں کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے یا نہیں؟
ستمبر
متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں شاندار سفارت خانہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: تل ابیب کے علاقے میں پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی نے ہرٹزیلیا
اکتوبر
امریکی فوج کے دل سے غزہ کے مظلوموں کی آواز
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وقت کے مطابق 25 فروری بروز اتوار کی سہ پہر
فروری
قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی
مئی
اسرائیل کا پہلا چیلنج ایران کا سامنا ہے: گینٹز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے اس حکومت
جولائی
پاکستان کا تخلیقی شعبہ بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ احسن اقبال
?️ 28 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب
جولائی