اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی؛ٹرمپ کا دعویٰ 

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی؛ٹرمپ کا دعویٰ 

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 60 دن کی عارضی جنگ بندی پر متفق ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق قطر اور مصر اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ حماس سے اس کی منظوری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے 60 روزہ عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے درکار شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ ہم اس دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کریں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ دنوں میں امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہاں امریکی حکام سمیت ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ادھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام تاحال جاری ہے۔
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میرے نمائندوں نے آج اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ کے معاملے پر ایک طویل اور تعمیری اجلاس منعقد کیا،انہوں نے، حسب سابق، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور تباہی کا کوئی ذکر کیے بغیر، حماس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، کیونکہ اگر یہ موقع ضائع ہوا تو صورتحال مزید خراب ہو گی۔
ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری کوششیں آخری مرحلے میں ہیں، اور انہی ممالک کی جانب سے آخری مجوزہ معاہدہ پیش کیا جائے گا،ان کے مطابق قطری اور مصری فریقین نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے انتہائی مخلصانہ اور مسلسل کوششیں کی ہیں۔
اگرچہ یہ دعویٰ سفارتی حلقوں میں ایک پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، مگر زمینی حقائق اور اسرائیل کی ماضی کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگ بندی کی عملی صورت کے حوالے سے ابھی بھی شکوک باقی ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کا صدر مملکت کو خط،آئی ایس پی آر کے کام کے دائرہ کار کا تعین کریں

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے

‘اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم

?️ 15 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس

غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں

بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے: شاہد سلیم

?️ 22 جنوری 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سندھ میں گندم ضائع ہورہی ہے اور حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہوئی ہیں

?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی: بغداد

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے پیر کے روز اس

وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تشکیل

?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر وزیراعظم  عمران خان

فرانس کے سفیر کو نکالنا ملک کیلئے نقصان کا باعث ہے

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے