اسماعیل ہنیہ کا ترکی دورہ، غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

اسماعیل ہنیہ کا ترکی دورہ، غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

انقرہ (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکی دورے کے دوران غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح فلسطینی قوم نے غزہ کی پٹی سے غاصب صہیونی دشمن کو نکال باہر کیا، اسی طرح جلد ہی غرب اردن کو بھی قابض دشمن سے آزاد کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اپنے دورہ ترکی کے دوران گذشتہ روز ترکی کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینی زخمیوں کی عیادت کی، اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی قوم نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح قربانیاں دے کر فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی سے غاصب صہیونی دشمن کو نکال باہر کیا، اسی طرح جلد ہی غرب اردن کو بھی قابض دشمن سے آزاد کرایا جائے گا۔

ترکی کے اسپتالوں میں غزہ میں‌ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی عیادت کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ زخمی فلسطینی نہ صرف قوم بلکہ عرب اور مسلم اقوام کے کے سروں پرموجود تاج کے ہیرو ہیں، اپنے جسم پر گہرے زخم کھا کر انہوں‌نے فتح ونصرت کی تاریخ رقم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں اور زخمیوں کی تکالیف نے آزادی کی منزل کو قریب کردیا ہے۔

انہوں ‌نے قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی اصولی حمایت پرترک حکومت اور ترک عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اپنے دورہ ترکی کے دوران اسماعیل ہنیہ ترک حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں

گوگل نے 12,000 ملازموں کو فارغ کیا

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:گوگل نے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اپنے دسیوں ہزار ملازموں

ٹرمپ کی واپسی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں ؟

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کو صیہونیوں کے قبضے اور زیر تسلط زمینوں

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 950 پوائنٹس گر گیا

?️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے

جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں۔ عطا تارڑ

?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

براہ راست نسل کشی کا جاری

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: زندہ نسل کشی کا مشاہدہ! گریٹا تھنبرگ نے عالمی رہنماؤں

پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے

کیا رفح کے خلاف زمینی حملے سے حماس کا خاتمہ ہو جائے گا؟ برطانیہ کا اعتراف

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے اس بات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے