اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کی شاندار جیت پر اہم بیان جاری کردیا

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کی شاندار جیت پر اہم بیان جاری کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کی شاندار جیت پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم نے یہ ثابت کردیا کہ قبلہ اول کی حفاظت کے لیئے ہم کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کل جمعہ کے روز ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ آج فلسطینی قوم کی قابض اور غاصب دشمن پر فتح کا دن ہے، 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کو ہم نے معرکہ القدس کا نام دیا، آج ہم فتح مند اور دشمن شرمناک شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دل خوشی سے سرشار ہیں، آج پوری مسلم دنیا، فلسطینی قوم اور دنیا کے زندہ ضمیر لوگ خوش ہیں، دنیا فلسطینی قوم کی بہادری کی پیروی کررہی ہے، فلسطینی قوم نے جس بہادری  اور ثابت قدمی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ہے اس نے پوری فلسطینی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی قیادت کو القدس کی فتح اور مسریٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کی توفیق بخشی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اس عظیم فتح اور کامیابی پر اللہ کی حمد وثنا بیان کرتے ہیں۔ اس وقت فلسطینی قوم، مسلم امہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، القدس اور الاقصیٰ کی آزادی کا مرحلہ بھی ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کےعوام نے القدس، الاقصیٰ اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے قابض اسرائیلی ریاست کا مقابلہ کرتے ہوئے پوری مسلم امہ کی طرف سے قربانی پیش کی ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی کے محاذ پر قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو فتح پرمبارک باد پیش کی۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی قیادت کی استقامت اور ثابت قدمی کا امتحان لیا ہے جس میں فلسطینی قوم سرخرو نکلی ہے، اسرائیلی دشمن کوایک بار پھر اندازہ ہوگیا ہے کہ غزہ کی پٹی دشمن کے لیے تر نوالہ نہیں بن سکتی، فلسطینی قیادت نے معرکہ القدس میں دشمن کے زیرتسلط آخری شہروں کو بھی نشانہ بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک اور دفاعی صلاحیت پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے اسلامی جہاد اور حماس کے شہید ہونے والے کمانڈروں باسم عیسیٰ او ڈاکٹر جمال الزبدہ کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قوم پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر مسلم امہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عالمی برادری، مسلم ممالک اور عرب ممال پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاس کے ہاتھوں ہونے والی تباہ کاری کے بعد تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

آنروا کا  مغربی کنارے میں صہیونی تشدد کے حوالے سے انتباہ 

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق، فیلیپ لازارینی نے

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی

?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی

نظر آنے والا سامان علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کا نہیں تھا: سرچ مشن

?️ 15 فروری 2021خیبرپختونخواہ(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ

اسلامی جہاد کے کمانڈروں کے قتل کے پیچھے اسرائیل کے مقاصد 

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:19 مئی 1402 منگل کی صبح صیہونی حکومت نے دنیا کے

کیا امریکہ کو فلسطین اور تل ابیب کے درمیان جنگ روکنے میں دلچسپی ہے؟

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا کہ

شام میں قانونی خلا پر شہری کارکنان کی تشویش

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں سماجی کارکنان نے جولانی حکومت کے دوران قانونی خلا

مودی بھارت میں غیرمقبول ہوچکا، مستعفی ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا

’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان

?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے