?️
سچ خبریں:لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کی تفصیلات کا ذکر کیا۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری نے الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کی تفصیلات کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے؟
نبیہ بری نے زور دیا کہ اگرچہ لبنان نے ابھی باضابطہ طور پر کسی نتیجے پر پیش رفت نہیں کی لیکن میں امریکی ایلچی آموس ہوکشٹائن کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی کے نکات کی یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں، یہ اقدامات جنوبی علاقوں میں لبنانی فوج کی موجودگی اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے نفاذ کی تیاری سے متعلق ہیں۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ قرارداد 1701 کے مواد میں کوئی تبدیلی کا ارادہ نہیں ہے جو لکھا گیا ہے وہ حرف بحرف برقرار رہے گا۔
نبیہ بری نے 1559 قرارداد یا لیتانی دریا کے جنوب میں بین الاقوامی افواج کی تبدیلی کے حوالے سے ہوکشٹائن کی بات چیت کو مسترد کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی اور لبنانی فوج کی تعیناتی سے متعلق تمام نکات پر بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوکشٹائن اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان معاہدہ ہوتے ہی لبنان اس پر عملدرآمد کے لیے تیار ہوگا۔
مزید پڑھیں: جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار
نتن یاہو کی جنگ بندی درخواست سے پیچھے ہٹنے پر، نبیہ بری نے کہا کہ اب فیصلہ نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے۔


مشہور خبریں۔
خاموشی یا استعفیٰ؟ / لندن کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج میں برطانوی دفتر خارجہ کے عملے کا مخمصہ
?️ 10 جون 2025سچ خریں: برطانوی دفتر خارجہ کے 300 سے زائد عملے نے ملک
جون
پشاور: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس
?️ 5 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ورسک روڈ پر آئی ای ڈی کے
دسمبر
وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ
جون
ناروے میں صیہونی ریاست کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی کمپنی کی سرگرمیاں معطل
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:ناروے کی حکومت نے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی اور
جنوری
بغداد میں امریکی شہری اور کنیڈین فوجی ہلاک
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بغداد میں ہونے والے مسلح حملے میں
نومبر
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل
نومبر
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل