?️
سچ خبریں:پاکستان یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات کے پروفیسر نےمغربی ممالک کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی ایران مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف یورپی یونین کے خطرناک اقدام کی وجہ داعش کے حامیوں کی حمایت کرنا ہے۔
پاکستانی یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی تعلقات کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر فاروق حسنات نے جو اس وقت ریاست کیرولینا میں مقیم ہیں، نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے حوالے سے یورپیوں کے پاس اپنے غیر منطقی اور غلط اقدام کی کیا دلیل اور دستاویز ہے؟ یہ قرارداد پیش کرنے والوں نے خود کو دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کر دیا اس لیے کہ خطے میں صرف IRGC فورسز میں ہی ان سے لڑنے کی ہمت ہے۔
انہوں نے خطے میں ایران مخالف پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور صیہونی حکومت کے رہنماؤں کے ساتھ یورپی حکمرانوں کی ملی بھگت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مغربی حکومتیں یا یورپی پارلیمنٹ کے نمائندے ان دنوں کہاں تھے جب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور جنرل شہید سلیمانی جو داعش، القاعدہ اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر تھے ؟
پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اسٹریٹجک امور کے محقق نے تاکید کی کہ دنیا کے ممالک بالخصوص خطے کی حکومتیں حتیٰ سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادی بھی جانتے ہیں کہ اگر ایرانی سپاہ پاسداران کی خدمات اور قربانیاں نہ ہوتیں تو داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ خطے کے دیگر ممالک اور یقیناً ان کے حامیوں، امریکہ اور یورپی حکومتوں کے آنے کے بعد کبھی ممکن نہیں ہو سکتی تھی۔
یورپی پارلیمنٹ کو خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے رہنماؤں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے اور ثابت کرنا چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے حامیوں ، خاص طور پر خطے میں داعش کی ایجاد میں ملوث ممالک میں سے نہیں ہیں،ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا کہ خطے کی قومیں علاقائی امن و استحکام، مظلوم عوام کے لیے اتحاد اور رواداری کے قیام میں پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادری اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور یقیناً ہم نے اس قربانی کو شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے محاذ پر دیکھا ہے ۔
اس پاکستانی ماہر نے کہا کہ مغربی ممالک اور ان میں سرفہرست امریکہ دہشت گردی خاص طور پر داعش کے خلاف جنگ میں ناکام رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہ طاقتیں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے دوسرے آزاد ممالک پر الزام عائد کرکے اپنی ناکامی سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں
جولائی
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں کمی
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی
نومبر
صیہونی حکومت کی کابینہ کے خلاف اسرائیلی فوجی قیدیوں کے خاندان کا شدید احتجاج
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پکڑے جانے والے صہیونی فوجی حدر گولڈن
دسمبر
مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے: ہندوستان کی حکمراں جماعت
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے
جون
اقوام متحدہ کا حکومتوں پر غذائی تحفظ کیلئے ’فوڈ کولڈ چینز‘ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر زور
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
نومبر
کورونا: مزید 131 افراد کا انتقال، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے
جون
کورونا نے 150,000 ہندوستانی بچوں کو یتیم کر دیا
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: ہندوستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی
جنوری