امریکا اور روس میں شدید کشیدگی، جو بائیڈن نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

امریکا اور روس میں شدید کشیدگی، جو بائیڈن نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اور روس کے مابین دن بہ دن حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں اور جب سے امریکا میں جو بائیڈن برسر اقتدار آئے ہیں تب سے دونوں ممالک کے مابین ایک سرد جنگ جیسے حالات پیدا ہوچکے ہیں اور اب امریکا نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے روس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ امریکا سے 10 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب میں مداخلت اور وفاقی ایجنسیز کی ہیکنگ کے الزام میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے امریکا سے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ان پابندیوں میں ماسکو کی رقم قرض لینے کی صلاحیت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اب امریکی مالیاتی اداروں کو روسی اداروں سے براہ راست بانڈز خریدنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کئی ہفتوں تک محیط یہ اقدامات، ہیکنگ کے الزام میں کریملین کے خلاف پہلے مزاحمتی ردعمل کی نشاندہی کرتے ہیں، جسے سولر ونڈز بریچ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس مداخلت کے حوالے سے مانا جاتا ہے کہ روسی ہیکرز نے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کو وائرس پر مبنی کوڈ سے متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے امریکی ایجنسیز کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی۔

امریکی حکام مانتے ہیں کہ یہ انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کا آپریشن تھا جس کا مقصد حکومتی رازوں کا پتا لگانا تھا، اس ہیک کے علاوہ گزشتہ ماہ امریکی حکام نے الزام لگایا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بطور صدر دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکامی پر ان کی مدد کے لیے اثر و رسوخ پر مبنی آپریشنز کی اجازت دی تھی تاہم اس کے کوئی شواہد نہیں کہ روس یا کسی اور نے ووٹوں کو تبدیل کیا یا نتائج میں کوئی رد و بدل کیا، تاہم روس نے ان تمام کارروائیوں کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔

گذشتہ روز کیئے گئے اعلان میں 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں بھی شامل ہیں جو ملک کی سائبر سرگرمیوں میں تعاون کرتی ہیں، ان پابندیوں کے ساتھ ساتھ 32 افراد اور اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے جن پر گزشتہ برس کے صدارتی انتخاب میں مداخلت سمیت گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام شامل تھا۔

امریکا نے کریمیا پر روس کے قبضے سے وابستہ 8 افراد اور اداروں پر بھی پابندی لگادی ہے، علاوہ ازیں بائیڈن انتظامیہ نے کہا کہ ملک بدر کیے جانے والے 10 سفارتکاروں میں روسی انٹیلی جنس سروسز کے نمائندے شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل حماس کے خلاف جنگ جیت نہیں سکتا: لاپیڈ

🗓️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: یائر لاپیڈ، صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر، نے بنجمن نیتن یاہو

اقوام متحدہ میں صیہونیت مخالف چھ قرارداد ہوئیں منظور

🗓️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صیہونی حکومت کے خلاف چھ

سعودی اتحاد نے مغربی یمن میں 214 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:  المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے آفیسرز روم کے ایک ذرائع

دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی

انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش

🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر

رانا ثنا ءاللہ کے ورانٹ گرفتاری‘اینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے

🗓️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے معاملے پراینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام

صیہونی حکام کی شدید بوکھلاہٹ

🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے تین دن گزرنے کے بعد بھی صیہونی

روس نے یوکرین میں اپنے ایک تہائی فوجیوں کو کھویا

🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ملٹری انٹیلی جنس نے آج اتوار کو کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے