🗓️
جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف حملوں کے الزام میں 12 افراد کے خلاف دائر مقدمے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایس گروپ حکومتی اور سماجی نظام کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ان افراد پر سماجی بد امنی کو ہوا دینے اور مسلمانوں، پناہ گزینوں اور سیاسی دشمنوں پر حملے کرنے کا الزام ہے۔
جنوب مغربی شہر اشٹٹ گارٹ کی عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ ستمبر2019 ء میں ایس گروپ نامی دہشت گرد تنظیم قائم کی تھی، انتہائی دائیں بازو کے اس گروہ کی قیادت وارنر ایس اور ٹونی ای نامی ملزمان کے ہاتھوں میں تھی۔
مقدمے کے دوران 12 افراد پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پناہ گزینوں اور مسلمانوں پر حملے کرنے کا منصوبہ تیار کرنے میں ملوث تھے، 3 افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے 8 ترک، ایک یونانی اور ایک خاتون پولیس اہلکار کو نفرت کی وجہ سے قتل کیا تھا، چھاپا مار کارروائیوں کے دوران ان کے پاس سے ہتھیار، کلہاڑیاں اور تلواریں برآمد کی گئیں تھیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں نسل پرستی اور انتہاپسندی کا بڑھتا ہوا رجحان حکومت کے لیے دردِ سر بن چکا ہے، جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسندی جرمنی کے لیے سب سے بڑا سیکورٹی خطرہ ہے۔
فروری میں جرمن پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 2020 ء میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے جرائم 4 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
جنوری میں نیو نازی اسٹیفان ارنسٹ کو مہاجرین کے حامی سیاست داں والٹر لیوبیک کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔
فروری 2020 ء میں انتہائی دائیں بازو کے ایک شدت پسند نے 2 شیشہ بار پر فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا تھا، اس قتل عام کو جرمنی میں جنگ کے دور کے بعد سے سب سے مہلک نسلی حملہ قرار دیا گیا تھا، اکتوبر 2019 ء میں یہودیوں کے تہوار کے موقع پر عبادت خانے پر کیے گئے حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی
مارچ
دنیا سے چلے جانے والے کشمیری بھی بھارت کے نشانے پر
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: نریندر مودی کی بھارتی حکومت جموں وکشمیرپر بھارت کے غیر
جولائی
موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
🗓️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی
جنوری
حریت رہنماؤں اورتنظیموں کی طرف سے تحریک حریت پر پابندی کی مذمت
🗓️ 1 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی
مقتدا الصدر قبل از وقت انتخابات کے خواہاں
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں: عراقی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے آج جمعرات
اگست
اردن نے اسرائیل کو نقشے سے ہٹایا
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کے موجودہ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے العربی الجدید اخبار
مارچ
شہید السنوار کی لاش کو اسرائیل کا یرغمال بنانے کا منصوبہ
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج یحییٰ السنوار کی لاش کو
اکتوبر