میں ایران کو ایک بڑا اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہوں!:ٹرمپ

میں ایران ایک بڑا اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہوں!:ٹرمپ

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ غیرمستقیم مذاکرات سے قبل یہ دعویٰ کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران ایک عظیم اور خوشحال ملک بنے۔  

انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آج مسقط میں ہونے والے غیرمستقیم مذاکرات سے پہلے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایران کو ایک بڑا اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں ۔
 انہوں نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی بھی دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک زبردست، بڑا اور خوشحال ملک بنے، لیکن انہیں کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہونے چاہئیں۔
ٹرمپ کے ان بیانات اور دھمکیوں کے باوجود، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ دھمکیاں محض امریکی داخلی سیاست کے لیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی موجودہ کمزوریاں، جیسے اندرونی بے اطمینانی اور بین الاقوامی پابندیاں، اسے مذاکرات کے لیے نرم کر سکتی ہیں۔
یہ بے بنیاد دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ وہ زیادہ دباؤ میں مذاکرات نہیں کرے گا، بلکہ صرف برابر کی شرائط پر غیرمستقیم مذاکرات کرے گا تاکہ ظالمانہ پابندیاں ختم ہو سکیں۔
ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت کے آغاز سے ہی ایران کے ساتھ مذاکرات اور جوہری پروگرام پر معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے 2018 میں اپنی پہلی صدارتی مدت میں یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر برجام معاہدے سے دستبرداری اختیار کی تھی۔
ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور ایرانی حکام کے درمیان غیرمستقیم مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت میں ہو رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کا یورپ سے افغانوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

?️ 23 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے:وزیر اعظم

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے

نصاب تعلیم کے حوالے سے ہدایات دینا عدالت کا کام نہیں، سندھ ہائی کورٹ

?️ 18 دسمبر 2022سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں اور کالجوں میں قرآن

شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے، اپوزیشن لیڈر

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان

آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان

افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ،

بل بورڈز لگانے کا کیس: وفاقی آئینی عدالت پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر برہم

?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ

اسرائیلی کنیسٹ کو منحل کرنے کے بل کی پہلی منظوری

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:کنیست (صیہونی حکومت کی پارلیمان) کو منحل کرنے کے بل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے