میں اسرائیل کا دلدادہ نہیں، مگر اس معاہدے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا:لبنانی صدر

دلدادہ

?️

سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے صہیونی حکومت کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر ہونے والی شدید تنقید کے باجود کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے دلدادہ نہیں، تاہم ان کے بقول لبنان کو جنگ سے نکالنے کے لیے اس معاہدے کے سوا کوئی متبادل موجود نہیں تھا۔

لبنان کے صدر جوزف عون، جو صہیونی حکومت کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر اپنی حکومت کو درپیش تنقید کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے دلدادہ نہیں، لیکن ان کے پاس اس معاہدے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔

النشرہ کے مطابق جوزف عون نے لبنان کے متعدد صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران، صہیونی حکومت کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط کا دفاع کرتے ہوئے، جو ملکی ذرائع ابلاغ اور دانشور حلقوں کی شدید تنقید کی زد میں ہے، کہا: میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں اسرائیل کا دلدادہ نہیں ہوں، لیکن آپ ہی مجھے کوئی دوسرا حل تجویز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ فریم ورک معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں، میں ان سے کہتا ہوں کہ میں کسی ایسے حل یا معاہدے کا منتظر ہوں جو ہمیں جنگ سے باہر نکال سکے۔

جوزف عون نے اس حقیقت کا ذکر کیے بغیر کہ لبنان کی عوامی رائے کے ایک بڑے حصے نے صہیونی حکومت کے ساتھ فریم ورک معاہدے کی مخالفت کی ہے، کیونکہ اس سے اس حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، دعویٰ کیا کہ موجودہ حالات 17 مئی کے دور سے مکمل طور پر مختلف ہیں، اور سب لوگ مجھے فون کر کے اس اقدام پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا.

?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کا مطالبہ مسترد، نہ

شدید بارشیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب

وینزویلا اور کولمبیا آپس میں فوجی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کل منگل

جو بائیڈن کا پاکستان سے متعلق متنازع بیان ’امریکا کو کوئی فائدہ نہیں دے گا

?️ 16 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کو

صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید  نے

پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او

شہباز شریف کی طرح ہم نے ڈھول نہیں پیٹا،اسے صرف تصویر کھنچوانے کا شوق ہے

?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی

صیوہنیوں کی سعودی عرب کو دفاعی نظام فروخت کرنے کی کوشش

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے جوبائیڈن کے خطے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے